المعجم الأوسط
باب العين— حرفِ عین سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ عَلِيٌّ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام علی ہے۔
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ سَعِيدٍ الرَّازِيُّ قَالَ : نَا مُحَمَّدُ بْنُ حُمَيْدٍ الرَّازِيُّ قَالَ : نَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْمُخْتَارِ قَالَ : نَا إِسْرَائِيلُ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ أَعْيَنَ ، عَنْ مَعْمَرٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَجْلَانَ ، عَنْ سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيِّ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : مَا يَنْتَظِرُ أَحَدُكُمْ إِلَّا غِنًى مُطْغِيًا ، أَوْ فَقْرًا مُنْسِيًا ، أَوْ مَرَضًا مُفْسِدًا ، أَوْ هَرَمًا مُفَنِّدًا ، أَوْ مَوْتًا مُجْهِزًا ، أَوِ الدَّجَّالَ ، وَالدَّجَّالُ شَرُّ غَائِبٍ يُنْتَظَرُ ، أَوِ السَّاعَةَ ، وَالسَّاعَةُ أَدْهَى وَأَمَرُّ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَجْلَانَ إِلَّا مَعْمَرٌ ، وَلَا عَنْ مَعْمَرٍ إِلَّا إِبْرَاهِيمُ بْنُ أَعْيَنَ ، وَلَا عَنْ إِبْرَاهِيمَ إِلَّا إِسْرَائِيلُ ، وَلَا عَنْ إِسْرَائِيلَ إِلَّا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْمُخْتَارِ ، تَفَرَّدَ بِهِ : مُحَمَّدُ بْنُ حُمَيْدٍ .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”تم میں سے ہر ایک بس انہی چیزوں کا منتظر ہے: ایسی مالداری جو سرکش بنا دے، یا ایسی محتاجی جو سب کچھ بھلا دے، یا ایسی بیماری جو بگاڑ دے، یا ایسا بڑھاپا جو عقل کو مختل کر دے، یا ایسی موت جو اچانک آ لے، یا دجال کا، اور دجال سب سے برا غائب ہے جس کا انتظار کیا جا رہا ہے، یا قیامت کا، اور قیامت بڑی سخت اور بہت کڑوی چیز ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو محمد بن عجلان سے معمر کے علاوہ کسی نے روایت نہیں کیا، اور معمر سے ابراہیم بن اعین کے سوا کسی نے نہیں، اور ابراہیم سے اسرائیل کے سوا کسی نے نہیں، اور اسرائیل سے ابراہیم بن مختار کے سوا کسی نے نہیں، اس میں محمد بن حمید منفرد ہیں۔“