المعجم الأوسط
باب العين— حرفِ عین سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ عَلِيٌّ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام علی ہے۔
حدیث نمبر: 3900
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ سَعِيدٍ الرَّازِيُّ قَالَ : نَا أَبُو عُمَيْرِ بْنُ النَّحَّاسِ قَالَ : نَا ضَمْرَةُ بْنُ رَبِيعَةَ ، عَنْ رَجَاءِ بْنِ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ عُبَادَةَ بْنِ نُسَيٍّ قَالَ : حَدَّثَنَا أَمِيرُنَا إِسْحَاقُ بْنُ قَبِيصَةَ قَالَ : تَلَا عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ هَذِهِ الْآيَةَ الْيَوْمَ أَكْمَلْتُ لَكُمْ دِينَكُمْ وَعِنْدَهُ كَعْبٌ ، فَقَالَ كَعْبٌ : إِنِّي لَأَعْرِفُ أَهْلَ دِينٍ لَوْ أُنْزِلَتْ عَلَيْهِمْ فِي يَوْمٍ لَاتَّخَذُوهُ عِيدًا ، فَقَالَ عُمَرُ : أُنْزِلَتْ عَشِيَّةَ عَرَفَةَ ، يَوْمَ جُمُعَةٍ I " .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ رَجَاءِ بْنِ أَبِي سَلَمَةَ إِلَّا ضَمْرَةُ .
ترجمہ
امام عبادہ بن نسی رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ ہمارے امیر اسحاق بن قبیصہ رحمہ اللہ نے ہمیں بتایا کہ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے یہ آیت تلاوت فرمائی: ﴿الْيَوْمَ أَكْمَلْتُ لَكُمْ دِينَكُمْ﴾ اس وقت ان کے پاس کعب (احبار) رحمہ اللہ بھی تھے۔ کعب رحمہ اللہ نے کہا: ”میں ایک ایسی قوم کو جانتا ہوں کہ اگر ان پر یہ آیت کسی دن نازل ہوتی تو وہ اس دن کو عید بنا لیتے۔“ تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”یہ آیت عرفہ کی شام کو نازل ہوئی تھی، اور وہ جمعہ کا دن تھا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو رجاء بن ابی سلمہ سے ضمرہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“