المعجم الأوسط
باب العين— حرفِ عین سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ عَلِيٌّ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام علی ہے۔
حدیث نمبر: 3901
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ سَعِيدٍ الرَّازِيُّ قَالَ : نَا مُحَمَّدُ بْنُ عَاصِمٍ الرَّازِيُّ قَالَ : نَا سَعِيدُ بْنُ شُرَحْبِيلَ قَالَ : نَا اللَّيْثُ بْنُ سَعْدٍ ، عَنْ عُقَيْلٍ ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، عَنْ عُرْوَةَ ، عَنْ أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ ، عَنْ أَبِيهِ زَيْدِ بْنِ حَارِثَةَ : أَنَّ جِبْرِيلَ نَزَلَ عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي أَوَّلِ مَا أُوحِيَ إِلَيْهِ ، فَعَلَّمَهُ الْوُضُوءَ ، فَلَمَّا فَرَغَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَخَذَ بِيَدِهِ ، فَانْتَضَحَ بِهِ فَرْجَهُ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ اللَّيْثِ إِلَّا سَعِيدُ بْنُ شُرَحْبِيلَ .
وَالْمَشْهُورُ مِنْ حَدِيثِ ابْنِ لَهِيعَةَ .
ترجمہ
سیدنا زید بن حارثہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جب نبی کریم ﷺ پر سب سے پہلے وحی نازل ہوئی تو جبریل علیہ السلام آپ ﷺ کے پاس آئے اور آپ ﷺ کو وضو کا طریقہ سکھایا، پھر جب آپ ﷺ فارغ ہوئے تو آپ ﷺ نے اپنے ہاتھ میں (چلو بھر پانی) لیا اور اس سے اپنی شرمگاہ (کی جگہ) پر چھینٹے مارے۔
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو لیث سے سعید بن شرحبیل کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“
”اور (اس باب میں) ابن لہیعہ کی حدیث مشہور ہے۔“