المعجم الأوسط
باب العين— حرفِ عین سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ عَلِيٌّ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام علی ہے۔
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ سَعِيدٍ الرَّازِيُّ قَالَ : نَا الْحَسَنُ بْنُ عَبْدِ الْوَاحِدِ الْخَزَّازُ الْكُوفِيُّ قَالَ : نَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ صُبَيْحٍ الْيَشْكُرِيُّ قَالَ : نَا سُفْيَانُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْحَرِيرِيُّ ، عَنْ عَبْدِ الْمُؤْمِنِ بْنِ الْقَاسِمِ الْأَنْصَارِيِّ ، عَنْ أَبَانَ بْنِ تَغْلِبَ ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ مَيْثَمٍ ، عَنِ الْمِنْهَالِ بْنِ عَمْرٍو ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ نَوْفَلٍ ، أَنَّهُ سَمِعَ عَلِيَّ بْنَ أَبِي طَالِبٍ ، يَقُولُ : قَالَ لِي رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : أَلَا تَرْضَى يَا عَلِيُّ إِذَا جَمَعَ النَّبِيِّينَ فِي صَعِيدٍ وَاحِدٍ عُرَاةً حُفَاةً مُشَاةً ، قَدْ قَطَعَ أَعْنَاقَهُمُ الْعَطَشُ ، فَكَانَ أَوَّلَ مَنْ يُدْعَى إِبْرَاهِيمُ ، فَيُكْسَى ثَوْبَيْنِ أَبْيَضَيْنِ ، ثُمَّ يَقُومُ عَنْ يَمِينِ الْعَرْشِ ، ثُمَّ يَفْجُرُ شِعْبٌ مِنَ الْجَنَّةِ إِلَى حَوْضِي ، وَحَوْضِي أَعْرَضُ مِمَّا بَيْنَ بُصْرَى وَصَنْعَاءَ ، فِيهِ عَدَدُ نُجُومِ السَّمَاءِ ، قِدْحَانِ مِنْ فِضَّةٍ ، فَأَشْرَبُ وَأَتَوَضَّأُ ، ثُمَّ أُكْسَى ثَوْبَيْنِ أَبْيَضَيْنِ ، ثُمَّ أَقُومُ عَنْ يَمِينِ الْعَرْشِ ، ثُمَّ تُدْعَى فَتَشْرَبُ ، وَتَتَوَضَّأُ ، وَتُكْسَى ثَوْبَيْنِ أَبْيَضَيْنِ ، فَتَقُومُ مَعِي ، وَلَا أُدْعَى لِخَيْرٍ إِلَّا دُعِيتَ لَهُ .
سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے مجھ سے فرمایا: ”اے علی! کیا تم اس بات پر راضی نہیں کہ جب اللہ تعالیٰ تمام انبیاء کو ایک ہموار میدان میں برہنہ، ننگے پاؤں اور پیدل جمع فرمائے گا، اس حال میں کہ پیاس نے ان کی گردنیں کاٹ ڈالی ہوں گی، تو سب سے پہلے ابراہیم علیہ السلام کو بلایا جائے گا، انہیں دو سفید لباس پہنائے جائیں گے، پھر وہ عرش کے دائیں جانب کھڑے ہوں گے۔ پھر جنت سے ایک نہر میرے حوض کی طرف پھوٹ پڑے گی، اور میرا حوض بصریٰ اور صنعاء کے درمیانی فاصلے سے زیادہ چوڑا ہے، اس میں آسمان کے ستاروں کی تعداد کے برابر چاندی کے دو دو پیالے ہیں۔ میں اس سے پیوں گا اور وضو کروں گا، پھر مجھے دو سفید لباس پہنائے جائیں گے، پھر میں عرش کے دائیں جانب کھڑا ہوں گا۔ پھر تمہیں بلایا جائے گا تو تم پیو گے، وضو کرو گے، تمہیں دو سفید لباس پہنائے جائیں گے اور تم میرے ساتھ کھڑے ہو گے، اور مجھے کسی بھلائی کے لیے نہیں بلایا جائے گا مگر تمہیں بھی اس کے لیے بلایا جائے گا۔“