المعجم الأوسط
باب العين— حرفِ عین سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ عَلِيٌّ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام علی ہے۔
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ سَعِيدٍ الرَّازِيُّ قَالَ : نَا أَبُو مُصْعَبٍ قَالَ : نَا مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ دِينَارٍ ، عَنْ عُبَيْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، عَنْ أَبِي لُبَابَةَ بْنِ عَبْدِ الْمُنْذِرِ : I " أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَى عَنْ قَتْلِ الْجِنَّانِ الَّتِي فِي الْبُيُوتِ .
وَقَالَ : كُلُّكُمْ رَاعٍ وَمَسْئُولٌ عَنْ رَعِيَّتِهِ ، فَالْأَمِيرُ الَّذِي عَلَى النَّاسِ رَاعٍ وَهُوَ مَسْئُولٌ عَنْ رَعِيَّتِهِ ، وَالرَّجُلُ رَاعٍ عَلَى أَهْلِهِ ، وَمَسْئُولٌ عَنْهُمْ ، وَامْرَأَةُ الرَّجُلِ رَاعِيَةٌ عَلَى بَيْتِ زَوْجِهَا وَهِيَ مَسْئُولَةٌ عَنْهُ ، وَعَبْدُ الرَّجُلِ رَاعٍ عَلَى مَالِ سَيِّدِهِ وَهُوَ مَسْئُولٌ عَنْهُ ، أَلَا كُلُّكُمْ رَاعٍ وَكُلُّكُمْ مَسْئُولٌ عَنْ رَعِيَّتِهِ .
لَمْ يَقُلْ فِي هَذَا الْحَدِيثِ أَحَدٌ مِمَّنْ رَوَاهُ ، عَنْ عُبَيْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، عَنْ أَبِي لُبَابَةَ ، إِلَّا مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ دِينَارٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ : أَبُو مُصْعَبٍ .
سیدنا ابولبابہ بن عبدالمنذر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے گھروں میں رہنے والے سانپوں کو قتل کرنے سے منع فرمایا۔
اور آپ ﷺ نے فرمایا: ”تم میں سے ہر ایک نگہبان ہے اور اس سے اس کی رعیت کے بارے میں پوچھا جائے گا۔ چنانچہ لوگوں پر مقرر امیر نگہبان ہے اور اس سے اس کی رعیت کے بارے میں پوچھا جائے گا، مرد اپنے گھر والوں پر نگہبان ہے اور اس سے ان کے بارے میں پوچھا جائے گا، مرد کی بیوی اپنے شوہر کے گھر کی نگہبان ہے اور اس سے اس کے بارے میں پوچھا جائے گا، اور مرد کا غلام اپنے آقا کے مال کا نگہبان ہے اور اس سے اس کے بارے میں پوچھا جائے گا۔ خبردار! تم میں سے ہر ایک نگہبان ہے اور ہر ایک سے اس کی رعیت کے بارے میں پوچھا جائے گا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”عبیداللہ بن عمر سے، انہوں نے نافع سے، انہوں نے ابن عمر سے، انہوں نے ابولبابہ سے اس حدیث کو روایت کرنے والوں میں سے محمد بن ابراہیم بن دینار کے سوا کسی نے یہ (ابولبابہ کا واسطہ) بیان نہیں کیا، ان سے روایت میں ابومصعب منفرد ہیں۔“