المعجم الأوسط
باب العين— حرفِ عین سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ عَلِيٌّ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام علی ہے۔
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ سَعِيدٍ الرَّازِيُّ قَالَ : نَا الْحَسَنُ بْنُ عَبْدِ الْوَاحِدِ الْخَزَّازُ الْكُوفِيُّ قَالَ : نَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ صُبَيْحٍ قَالَ : نَا سُفْيَانُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْحَرِيرِيُّ ، عَنْ عَبْدِ الْمُؤْمِنِ بْنِ الْقَاسِمِ الْأَنْصَارِيِّ ، عَنْ أَبَانَ بْنِ تَغْلِبَ ، عَنْ سَعِيدٍ أَبِي الْبَخْتَرِيِّ ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ قَالَ : بَعَثَنِي رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى الْيَمَنِ ، فَقُلْتُ : يَا رَسُولَ اللهِ ، إِنِّي غُلَامٌ حَدَثُ السِّنِّ ، وَلَا أُحْسِنُ أَقْضِي ، فَوَضَعَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَدَهُ بَيْنَ كَتِفِي ، فَقَالَ : إِنَّ اللهَ سَيَهْدِي قَلْبَكَ ، وَيُثَبِّتُ لِسَانَكَ .
قَالَ عَلِيٌّ : I " فَمَا عَيِيتُ بِقَضَاءٍ بَيْنَ اثْنَيْنِ ، حَتَّى جَلَسْتُ فِي مَجْلِسِي هَذَا .
لَمْ يَرْوِ هَذَيْنِ الْحَدِيثَيْنِ ، عَنْ أَبَانَ بْنِ تَغْلِبَ إِلَّا عَبْدُ الْمُؤْمِنِ بْنُ الْقَاسِمِ ، تَفَرَّدَ بِهِمَا : سُفْيَانُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْحَرِيرِيُّ .
سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے مجھے یمن کی طرف بھیجا تو میں نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! میں کم عمر نوجوان ہوں اور فیصلہ کرنا اچھی طرح نہیں جانتا۔“ تو رسول اللہ ﷺ نے اپنا دستِ مبارک میرے دونوں کندھوں کے درمیان رکھا اور فرمایا: ”بے شک اللہ تعالیٰ عنقریب تمہارے دل کو ہدایت دے گا اور تمہاری زبان کو ثابت رکھے گا۔“
سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”اس کے بعد مجھے دو آدمیوں کے درمیان فیصلہ کرنے میں کبھی عاجزی نہیں ہوئی، یہاں تک کہ میں اپنی اس مجلس میں بیٹھا ہوں۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”ان دونوں حدیثوں کو ابان بن تغلب سے عبدالمؤمن بن قاسم کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، ان دونوں میں سفیان بن ابراہیم حریری منفرد ہیں۔“