المعجم الأوسط
باب العين— حرفِ عین سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ عَلِيٌّ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام علی ہے۔
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ سَعِيدٍ الرَّازِيُّ قَالَ : نَا الْحَسَنُ بْنُ دَاوُدَ الْمُنْكَدِرِيُّ قَالَ : نَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي فُدَيْكٍ قَالَ : نَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ عُقْبَةَ قَالَ : حَدَّثَنِي عَمِّي مُوسَى بْنُ عُقْبَةَ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ : حَدَّثَنِي الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَّمَهُ هَذَا الدُّعَاءَ فِي الْوِتْرِ : اللَّهُمَّ اهْدِنِي فِيمَنْ هَدَيْتَ ، وَبَارِكْ لِي فِيمَا أَعْطَيْتَ ، وَقِنِي شَرَّ مَا قَضَيْتَ ، فَإِنَّكَ تَقْضِي وَلَا يُقْضَى عَلَيْكَ ، وَإِنَّهُ لَا يَذِلُّ مَنْ وَالَيْتَ ، تَبَارَكْتَ رَبَّنَا وَتَعَالَيْتَ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ إِلَّا مُوسَى بْنُ عُقْبَةَ ، وَلَا رَوَاهُ عَنْ مُوسَى بْنِ عُقْبَةَ إِلَّا ابْنُ أَخِيهِ إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، تَفَرَّدَ بِهِ : ابْنُ أَبِي فُدَيْكٍ وَلَا يُرْوَى عَنْ عَائِشَةَ عَنِ الْحَسَنِ بْنِ عَلِيٍّ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ .
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ مجھے سیدنا حسن بن علی رضی اللہ عنہما نے بتایا کہ رسول اللہ ﷺ نے انہیں وتر میں پڑھنے کے لیے یہ دعا سکھائی: «اللَّهُمَّ اهْدِنِي فِيمَنْ هَدَيْتَ، وَبَارِكْ لِي فِيمَا أَعْطَيْتَ، وَقِنِي شَرَّ مَا قَضَيْتَ، فَإِنَّكَ تَقْضِي وَلَا يُقْضَى عَلَيْكَ، وَإِنَّهُ لَا يَذِلُّ مَنْ وَالَيْتَ، تَبَارَكْتَ رَبَّنَا وَتَعَالَيْتَ» ”اے اللہ! مجھے ان لوگوں میں شامل کر کے ہدایت دے جنہیں تو نے ہدایت بخشی، اور جو کچھ تو نے مجھے عطا کیا اس میں میرے لیے برکت دے، اور جو فیصلے تو نے فرمائے ان کے شر سے مجھے بچا لے، کیونکہ تو ہی فیصلہ کرتا ہے اور تیرے خلاف کوئی فیصلہ نہیں کیا جا سکتا، اور جسے تو دوست رکھے وہ کبھی ذلیل نہیں ہوتا، اے ہمارے رب! تو بڑی برکت والا اور بہت بلند ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”ہشام بن عروہ سے یہ حدیث صرف موسیٰ بن عقبہ نے روایت کی ہے، اور موسیٰ بن عقبہ سے صرف ان کے بھتیجے اسماعیل بن ابراہیم نے روایت کی ہے، اس میں ابن ابی فدیک منفرد ہیں، اور سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے بواسطہ سیدنا حسن بن علی رضی اللہ عنہما یہ صرف اسی سند سے مروی ہے۔“