المعجم الأوسط
باب العين— حرفِ عین سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ عَلِيٌّ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام علی ہے۔
حدیث نمبر: 3886
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ سَعِيدٍ الرَّازِيُّ قَالَ : نَا عَمْرُو بْنُ خَلَفِ بْنِ إِسْحَاقَ بْنِ مِرْسَالٍ الْخَثْعَمِيُّ قَالَ : نَا أَبِي قَالَ : نَا عَمِّي إِسْمَاعِيلُ بْنُ مِرْسَالٍ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ : أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَّمَ عَلَى قَبْرِ عُثْمَانَ بْنِ مَظْعُونٍ بِصَخْرَةٍ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ الزُّهْرِيِّ إِلَّا إِسْمَاعِيلُ بْنُ مِرْسَالٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ : عَمْرُو بْنُ خَلَفٍ .
كذا في طبعة دار الحرمين ، ولعل الصواب : ( عمرو بن خليف )ترجمہ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے سیدنا عثمان بن مظعون رضی اللہ عنہ کی قبر پر ایک پتھر رکھ کر نشانی لگا دی۔
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”امام زہری رحمہ اللہ سے یہ حدیث صرف اسماعیل بن مرسال نے روایت کی ہے، اور اس میں عمرو بن خلف منفرد ہیں۔“
دار الحرمین کے نسخے میں اسی طرح (عمرو بن خلف) ہے، اور غالباً درست (عمرو بن خلیف) ہے۔