المعجم الأوسط
باب العين— حرفِ عین سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ عَلِيٌّ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام علی ہے۔
حدیث نمبر: 3888
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ سَعِيدٍ الرَّازِيُّ قَالَ : نَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحَجَّاجِ الْحَضْرَمِيُّ قَالَ : نَا عَلِيُّ بْنُ مَعْبَدِ بْنِ شَدَّادٍ قَالَ : نَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ ، عَنِ ابْنِ أَبِي نَجِيحٍ ، عَنْ حُمَيْدٍ الْأَعْرَجِ ، عَنْ مُجَاهِدٍ قَالَ : قُلْتُ لِأَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ : مَا أَقَلَّ طُعْمَكَ ؟ قَالَ : إِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ : الْكَافِرُ يَأْكُلُ فِي سَبْعَةِ أَمْعَاءٍ ، وَالْمُؤْمِنُ يَأْكُلُ فِي مِعًى وَاحِدٍ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ سُفْيَانَ بْنِ عُيَيْنَةَ إِلَّا عَلِيُّ بْنُ مَعْبَدٍ ، وَلَا يُرْوَى عَنْ مُجَاهِدٍ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ .
ترجمہ
مجاہد رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے کہا: ”آپ کتنا کم کھاتے ہیں!“ انہوں نے فرمایا: ”میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے سنا: ’کافر سات آنتوں میں کھاتا ہے اور مومن ایک آنت میں کھاتا ہے۔‘“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”سفیان بن عیینہ سے یہ حدیث صرف علی بن معبد نے روایت کی ہے، اور مجاہد سے بواسطہ سیدنا ابوسعید رضی اللہ عنہ یہ صرف اسی سند سے مروی ہے۔“