❮
❯
حدیث نمبر: 3885
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ سَعِيدٍ الرَّازِيُّ قَالَ : نَا الْهَيْثَمُ بْنُ مَرْوَانَ قَالَ : نَا زَيْدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ عُبَيْدٍ قَالَ : نَا سَعِيدُ بْنُ بَشِيرٍ ، عَنْ أَبِي بِشْرٍ جَعْفَرِ بْنِ إِيَاسٍ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، أَنَّ عَبْدَ اللهِ بْنِ الزُّبَيْرِ قَالَ لِمُعَاوِيَةَ فِي الْكَلَامِ الَّذِي جَرَى بَيْنَهُمَا فِي بَيْعَةِ يَزِيدَ بْنِ مُعَاوِيَةَ : وَأَنْتَ يَا مُعَاوِيَةُ ، حَدَّثْتَنِي أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : إِذَا كَانَ فِي الْأَرْضِ خَلِيفَتَانِ ، فَاقْتُلُوا أَحَدَهُمَا .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ الزُّبَيْرِ إِلَّا سَعِيدُ بْنُ جُبَيْرٍ ، وَلَا عَنْ سَعِيدٍ إِلَّا أَبُو بِشْرٍ ، وَلَا عَنْ أَبِي بِشْرٍ إِلَّا سَعِيدُ بْنُ بَشِيرٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ زَيْدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ عُبَيْدٍ .
ترجمہ

سعید بن جبیر رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما نے سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ سے یزید بن معاویہ کی بیعت کے سلسلے میں ان دونوں کے درمیان ہونے والی گفتگو میں کہا: ”اے معاویہ! آپ ہی نے مجھے حدیث بیان کی تھی کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’جب زمین میں دو خلیفے ہو جائیں تو ان میں سے ایک کو قتل کر دو۔‘“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما سے صرف سعید بن جبیر نے روایت کی ہے، اور سعید سے صرف ابو بشر نے، اور ابو بشر سے صرف سعید بن بشیر نے روایت کی ہے، اور اس میں زید بن یحییٰ بن عبید منفرد ہیں۔“

حوالہ حدیث المعجم الأوسط / باب العين / حدیث: 3885
تخریج حدیث «أخرجه الطبراني فى «الكبير» برقم: 710»