المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 381
وَبِإِسْنَادِهِ ، عَنْ أَيُّوبَ بْنِ مُوسَى ، عَنْ نَافِعٍ عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ ، عَنْ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ، أَنَّهُ قَالَ : أَيُّمَا امْرِئٍ أَبَّرَ نَخْلَةً ، ثُمَّ بَاعَ أَصْلَهَا ، فَهُوَ لِلَّذِي أَبَّرَ ثَمَرَ النَّخْلِ ، إِلَّا أَنْ يَشْتَرِطَ الْمُبْتَاعُ .
ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جس کسی شخص نے کھجور کے درخت کی پیوند کاری (گابھا دینا) کی، پھر اس کے اصل (درخت) کو فروخت کر دیا، تو اس کھجور کا پھل اسی کے لیے ہے جس نے اس کی پیوند کاری کی تھی، سوائے اس کے کہ خریدار (اسے اپنے لیے لینے کی) شرط لگا لے۔“