المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 382
وَبِإِسْنَادِهِ ، عَنْ أَيُّوبَ بْنِ مُوسَى ، عَنْ نَافِعٍ .
عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، عَنْ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ، أَنَّهُ أَدْرَكَ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ فِي رَكْبٍ - وَعُمَرُ يَحْلِفُ بِأَبِيهِ - فَنَادَى رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : أَلَا إِنَّ اللهَ يَنْهَاكُمْ أَنْ تَحْلِفُوا بِآبَائِكُمْ ، فَمَنْ كَانَ حَالِفًا فَلْيَحْلِفْ بِاللهِ ، وَإِلَّا فَلْيَصْمُتْ .
ترجمہ
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ ایک قافلے میں سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے جا ملے، اس وقت سیدنا عمر رضی اللہ عنہ اپنے باپ کی قسم کھا رہے تھے، تو رسول اللہ ﷺ نے پکار کر فرمایا: ”آگاہ رہو! بیشک اللہ تعالیٰ تمہیں اپنے باپ دادا کی قسمیں کھانے سے منع فرماتا ہے، پس جسے قسم کھانی ہو وہ اللہ کی قسم کھائے، ورنہ خاموش رہے۔“