❮
❯
حدیث نمبر: 38
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدٍ قَالَ : حَدَّثَنِي أَبِي ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ : حَدَّثَنِي دَاوُدُ بْنُ عِيسَى الْكُوفِيُّ ، عَنْ مَنْصُورِ بْنِ الْمُعْتَمِرِ قَالَ : حَدَّثَنِي عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَبَّاسٍ .
قَالَ : حَدَّثَنِي أَبِي ، أَنَّ أَبَاهُ ، بَعَثَهُ إِلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي حَاجَةٍ قَالَ : فَوَجَدْتُهُ جَالِسًا مَعَ أَصْحَابِهِ فِي الْمَسْجِدِ ، فَلَمْ أَسْتَطِعْ أَنْ أُكَلِّمَهُ ، فَلَمَّا صَلَّى الْمَغْرِبَ ، قَامَ يَرْكَعُ حَتَّى أَذَّنَ الْمُؤَذِّنُ لِصَلَاةِ الْعِشَاءِ ، وَثَابَ النَّاسُ ، ثُمَّ صَلَّى الصَّلَاةَ ، فَقَامَ يَرْكَعُ حَتَّى انْصَرَفَ مَنْ بَقِيَ فِي الْمَسْجِدِ ، ثُمَّ انْصَرَفَ إِلَى مَنْزِلِهِ ، وَتَبِعْتُهُ ، فَلَمَّا سَمِعَ حِسِّي قَالَ : I " مَنْ هَذَا ؟ I " وَالْتَفَتَ إِلَيَّ فَقُلْتُ : ابْنُ عَبَّاسٍ . قَالَ : I " ابْنُ عَمِّ رَسُولِ اللهِ ؟ I " قُلْتُ : ابْنُ عَمِّ رَسُولِ اللهِ . قَالَ : I " مَرْحَبًا بِابْنِ عَمِّ رَسُولِ اللهِ ، مَا جَاءَ بِكَ ؟ I " فَقُلْتُ : بَعَثَنِي أَبِي بِكَذَا وَكَذَا . قَالَ : I " السَّاعَةَ جِئْتَ ؟ I " فَقُلْتُ : لَا . فَقَالَ : I " إِذْ لَمْ تَنْصَرِفْ إِلَى سَاعَتِكَ هَذِهِ فَلَسْتَ مُنْصَرِفًا I " . فَدَخَلَ مَنْزِلَهُ ، وَدَخَلْتُ مَعَهُ . فَقُلْتُ : لَأَنْظُرَنَّ صَلَاةَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اللَّيْلَةَ ، فَنَامَ حَتَّى سَمِعْتُ غَطِيطَهُ ، ثُمَّ اسْتَيْقَظَ فَرَمَى بِبَصَرِهِ إِلَى السَّمَاءِ وَتَلَا هَذِهِ الْآيَاتِ الَّتِي فِي سُورَةِ آلِ عِمْرَانَ : إِنَّ فِي خَلْقِ السَّمَاوَاتِ وَالأَرْضِ الْآيَاتِ الْخَمْسَ ، حَتَّى انْتَهَى إِلَى إِنَّكَ لا تُخْلِفُ الْمِيعَادَ ثُمَّ قَالَ : اللَّهُمَّ اجْعَلْ فِي سَمْعِي نُورًا ، وَفِي بَصَرِي نُورًا ، وَمِنْ فَوْقِي نُورًا ، وَمِنْ تَحْتِي نُورًا ، وَعَنْ يَمِينِي نُورًا ، وَعَنْ شِمَالِي نُورًا ، وَاجْعَلْ لِي عِنْدَكَ نُورًا I " . وَإِلَى جَانِبِهِ مِخْضَبٌ مِنْ بِرَامٍ مَطْبُوٌّ عَلَيْهِ سِوَاكٌ ، فَاسْتَنَّ ، ثُمَّ تَوَضَّأَ ، ثُمَّ رَكَعَ رَكْعَتَيْنِ ، ثُمَّ عَادَ فَنَامَ أَيْضًا حَتَّى سَمِعْتُ غَطِيطَهُ ، ثُمَّ اسْتَيْقَظَ فَتَلَا الْآيَاتِ وَدَعَا بِالدَّعْوَةِ ، ثُمَّ اسْتَنَّ ، ثُمَّ تَوَضَّأَ ثُمَّ رَكَعَ رَكْعَتَيْنِ ، ثُمَّ نَامَ حَتَّى سَمِعْتُ غَطِيطَهُ ، ثُمَّ اسْتَيْقَظَ فَتَلَا الْآيَاتِ ، ثُمَّ دَعَا بِالدَّعْوَةِ ، ثُمَّ اسْتَنَّ ، ثُمَّ تَوَضَّأَ ، ثُمَّ رَكَعَ رَكْعَتَيْنِ ، ثُمَّ نَامَ حَتَّى سَمِعْتُ غَطِيطَهُ ، ثُمَّ اسْتَيْقَظَ فَتَلَا الْآيَاتِ وَدَعَا بِالدَّعْوَةِ ، ثُمَّ اسْتَنَّ ، ثُمَّ تَوَضَّأَ ، ثُمَّ صَلَّى صَلَاةً عَرَفْتُ أَنَّهُ يُوتِرُ فِيهَا ، ثُمَّ قَالَ : I " أَنَامَ الْغُلَامُ ؟ I " فَقُلْتُ : لَا . فَقُمْتُ فَتَوَضَّأْتُ ، ثُمَّ أَقْبَلْتُ فَجِئْتُ إِلَى رُكْنِهِ الْأَيْسَرِ ، فَأَخَذَ بِأُصْبَعَيْهِ فِي أُذُنَيَّ ، فَأَدَارَنِي حَتَّى أَقَامَنِي إِلَى رُكْنِهِ الْأَيْمَنِ ، ثُمَّ رَكَعَ رَكْعَتَيِ الْفَجْرِ ، ثُمَّ خَرَجَ إِلَى الصَّلَاةِ .
ترجمہ

سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ان کے والد (سیدنا عباس رضی اللہ عنہ) نے انہیں کسی ضرورت کی خاطر رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں بھیجا؛ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: ”میں نے آپ ﷺ کو مسجد میں صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے ساتھ بیٹھے ہوئے پایا، اس وقت مجھے آپ ﷺ سے بات کرنے کا موقع نہ ملا۔ جب آپ ﷺ نے مغرب کی نماز پڑھ لی تو آپ ﷺ (نفل) نماز پڑھنے لگے یہاں تک کہ مؤذن نے عشاء کی نماز کے لیے اذان دے دی اور لوگ جمع ہو گئے۔ پھر آپ ﷺ نے (عشاء کی) نماز پڑھائی، اس کے بعد پھر نفل پڑھنے کھڑے ہو گئے یہاں تک کہ مسجد میں موجود باقی لوگ بھی چلے گئے۔ پھر آپ ﷺ اپنے گھر کی طرف روانہ ہوئے اور میں بھی آپ ﷺ کے پیچھے چل پڑا۔ جب آپ ﷺ نے میری آہٹ محسوس کی تو دریافت فرمایا: ”یہ کون ہے؟“ اور میری طرف متوجہ ہوئے۔ میں نے عرض کی: (عبداللہ) بن عباس ہوں۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”رسول اللہ کے چچا زاد؟“ میں نے عرض کی: جی ہاں، رسول اللہ کا چچا زاد۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”رسول اللہ کے چچا زاد کو خوش آمدید، تم کیسے آئے ہو؟“ میں نے عرض کی: مجھے میرے والد نے فلاں فلاں کام کے لیے بھیجا ہے۔ آپ ﷺ نے پوچھا: ”کیا تم اسی وقت آئے ہو؟“ میں نے عرض کی: نہیں۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”چونکہ تم اب تک واپس نہیں گئے تو (آج کی رات) تم نہیں جاؤ گے (یعنی یہیں قیام کرو گے)۔“ پھر آپ ﷺ اپنے گھر میں داخل ہوئے اور میں بھی آپ ﷺ کے ساتھ اندر چلا گیا۔ میں نے (دل میں) سوچا کہ میں آج رات رسول اللہ ﷺ کی نمازِ تہجد کا ضرور مشاہدہ کروں گا۔ آپ ﷺ سو گئے یہاں تک کہ میں نے آپ ﷺ کے خراٹوں کی آواز سنی، پھر آپ ﷺ بیدار ہوئے تو اپنی نگاہ آسمان کی طرف اٹھائی اور سورہ آل عمران کی یہ آیات تلاوت فرمائیں: ﴿إِنَّ فِي خَلْقِ السَّمَاوَاتِ وَالأَرْضِ﴾ سے لے کر پانچ آیات ﴿إِنَّكَ لا تُخْلِفُ الْمِيعَادَ﴾ تک، پھر آپ ﷺ نے یہ دعا مانگی: «اللَّهُمَّ اجْعَلْ فِي سَمْعِي نُورًا ، وَفِي بَصَرِي نُورًا ، وَمِنْ فَوْقِي نُورًا ، وَمِنْ تَحْتِي نُورًا ، وَعَنْ يَمِينِي نُورًا ، وَعَنْ شِمَالِي نُورًا ، وَاجْعَلْ لِي عِنْدَكَ نُورًا» ”اے اللہ! میرے کانوں میں نور پیدا فرما، میری آنکھوں میں نور پیدا فرما، میرے اوپر سے نور، میرے نیچے سے نور، میری دائیں جانب سے نور اور میری بائیں جانب سے نور عطا فرما، اور میرے لیے اپنے پاس سے نور مقدر فرما۔“ آپ ﷺ کے پہلو میں پتھر کا ایک لگن رکھا تھا جس پر مسواک دھری تھی، آپ ﷺ نے مسواک کی، پھر وضو کیا اور دو رکعتیں پڑھیں، پھر دوبارہ سو گئے یہاں تک کہ میں نے خراٹوں کی آواز سنی۔ پھر بیدار ہوئے، وہی آیات تلاوت کیں اور وہی دعا مانگی، پھر مسواک کی، وضو کیا اور دو رکعتیں پڑھیں؛ پھر سو گئے یہاں تک کہ میں نے خراٹوں کی آواز سنی، پھر بیدار ہو کر وہی آیات تلاوت کیں اور وہی دعا مانگی، پھر مسواک کی، وضو کیا اور دو رکعتیں پڑھیں؛ پھر سو گئے یہاں تک کہ میں نے خراٹوں کی آواز سنی، پھر بیدار ہو کر وہی آیات تلاوت کیں اور وہی دعا مانگی، پھر مسواک کی اور وضو کیا، پھر ایسی نماز پڑھی جس سے میں سمجھ گیا کہ آپ ﷺ وتر پڑھ رہے ہیں۔ پھر آپ ﷺ نے دریافت فرمایا: ”کیا لڑکا سو گیا ہے؟“ میں نے عرض کی: نہیں۔ تب میں اٹھا، وضو کیا اور آپ ﷺ کی بائیں جانب آ کر کھڑا ہو گیا۔ آپ ﷺ نے اپنی انگلیوں سے میرے کان پکڑے اور مجھے گھما کر اپنی دائیں جانب کھڑا کر لیا۔ پھر آپ ﷺ نے فجر کی دو (سنت) رکعتیں پڑھیں اور پھر (فرض) نماز کے لیے تشریف لے گئے۔“

حوالہ حدیث المعجم الأوسط / باب الألف / حدیث: 38
درجۂ حدیث محدثین: فيه من لم يُعرف، والحديث صحيح
تخریج حدیث «قال النووي: حديث صحيح «المنهاج في شرح صحيح مسلم بن الحجاج، ج 4، ص 58»»
«قال الهيثمي: فيه من لم أعرفه «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 2، ص 277»»
«أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 117، 138، 183، 697، 698، 699، 726، 728، 859، 992، 1198، 4569، 4570، 4571، 4572، 5919، 6215، 6316، 7452، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 256، 304، 763، ومالك فى «الموطأ» برقم: 396 / 120، وابن الجارود فى «المنتقى» برقم: 10، 11، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 127، 448، 449، 884، 1093، 1094، 1103، 1119، 1121، 1524، 1533، 1534، 1675، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 1445، 2196، 2579، 2592، 2626، 2627، 2636، والضياء المقدسي فى «الأحاديث المختارة» برقم: 267، 268، 80، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 6335، 6342، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 441 / 2، 805 / 1، 841 / 1، 1120 / 1، 1619 / 4، 1703 / 1، 1704 / 2، 1705 / 3، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 399، 396، 397، 398، 405، 402، 403، 406، 407، 712، 882، 918، 1339، 1340، 1344، 1341، 1343، 1346، 1347، 1429، 11021، وأبو داود فى «سننه» برقم: 58، 610، 1356، 1357، 1353، 1367، 1364، 1365، 1653، 5043، (1/236)، (1/516)، (1/517)، (2/47) [دون رقم في الترقيم المختار]، والترمذي فى «جامعه» برقم: 232، 3419، والدارمي فى «مسنده» برقم: 666، 1290، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 423، 476، 508، 508 (م)، 973، 1363، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 315، 423، 604، 605، 606، 2795، 3482، 4579، 4755، 4756، 4757، 4883، 4882، 5005، 5233، 5255، 13361، 13362، 13516، وأحمد فى «مسنده» برقم: 1868، 1936، 1937، 2113، 2114، 2198، 2229، 2231، 2281، 2312، 2362، 2363، 2452، 2528، 2601، 2609، 2610، 2615، 2645، 3118، 3230، 3231، 3236، 3255، 3305، 3333، 3338، 3364، 3387، 3422، 3437، 3454، 3505، 3519، 3527، 3548، 3559، 3571، 3583، 3611، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 2742، 2754، 2829، والحميدي فى «مسنده» برقم: 477، 478، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 2465، 2545، 2570، وعبد بن حميد فى «مسنده» برقم: 616، 672، 692، والبزار فى «مسنده» برقم: 4730، 4965، 4995، 5206، 5207، 5216، 5222، 5221، 5220، 5223، 5233، 5234، 5320، 5352، 5355، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 3861، 3865، 3862، 3866، 3868، 4707، 4706، 4708، 4773، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 1424، 4960، 8576، 29841، 32885، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 1701، 1700، 1702، 1706، 1703، 1704، 1705، 1712، 1713، 1714، 1845، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 13، 11، 12، 14، 15، 3430، 4502، 5289، (10/184) [دون رقم في الترقيم المختار]، والترمذي فى «الشمائل» برقم: 258، 265، والطبراني فى «الكبير» برقم: 10648، 10649، 10654، 10653، 10668، 10706، 10740، 11072، 11272، 11277، 11291، 11306، 11681، 11890، 11920، 12165، 12172، 12184، 12190، 12188، 12189، 12191، 12192، 12193، 12194، 12349، 12365، 12380، 12456، 12466، 12471، 12504، 12567، 12590، 12679، 12748، 12780، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 650، 1322، 3696، 5930، 7229، 8662»