المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 37
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ يَحْيَى بْنِ حَمْزَةَ قَالَ : حَدَّثَنِي أَبِي ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ : حَدَّثَنِي أَبُو عَمْرٍو الْأَوْزَاعِيُّ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرٍ قَالَ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ : إِذَا كَانَ لِأَحَدِكُمْ خَادِمٌ قَدْ كَفَاهُ الْمَشَقَّةَ فَلْيُطْعِمْهُ ، فَإِنْ لَمْ يَفْعَلْ ، فَلْيُنَاوِلْهُ اللُّقْمَةَ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ الْأَوْزَاعِيِّ إِلَّا يَحْيَى بْنُ حَمْزَةَ ، تَفَرَّدَ بِهِ : وَلَدُهُ عَنْهُ .
ترجمہ
سیدنا جابر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا: ”جب تم میں سے کسی کے پاس ایسا خادم ہو جو اسے (کھانا تیار کرنے کی) مشقت سے بچائے، تو اسے چاہیے کہ اسے (اپنے ساتھ) کھلائے، پھر اگر وہ ایسا نہ کرے، تو اسے (اس کھانے میں سے) ایک لقمہ تو دے دے۔“
اس حدیث کو اوزاعی رحمہ اللہ سے صرف یحییٰ بن حمزہ رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، اور ان سے ان کے صاحبزادے نے اسے روایت کرنے میں تفرد کیا ہے۔