❮
❯
حدیث نمبر: 3797
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ سَعِيدٍ الرَّازِيُّ قَالَ : نَا الْحُسَيْنُ بْنُ عِيسَى بْنِ مَيْسَرَةَ الرَّازِيُّ قَالَ : نَا عَبْدُ اللهِ بْنُ عَبْدِ الْقُدُّوسِ قَالَ : نَا الْأَعْمَشُ ، عَنْ مُوسَى بْنِ الْمُسَيِّبِ ، عَنْ سَالِمِ بْنِ أَبِي الْجَعْدِ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللهِ قَالَ : بَعَثَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْوَلِيدَ بْنَ عُقْبَةَ إِلَى بَنِي وَلِيعَةَ ، وَكَانَتْ بَيْنَهُمْ شَحْنَاءُ فِي الْجَاهِلِيَّةِ ، فَلَمَّا بَلَغَ بَنِي وَلِيعَةَ اسْتَقْبَلُوهُ لِيَنْظُرُوا مَا فِي نَفْسِهِ ، فَخَشِيَ الْقَوْمَ فَرَجَعَ إِلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَقَالَ : إِنَّ بَنِي وَلِيعَةَ أَرَادُوا قَتْلِي ، وَمَنَعُونِي الصَّدَقَةَ ، فَلَمَّا بَلَغَ بَنِي وَلِيعَةَ الَّذِي قَالَ الْوَلِيدُ عِنْدَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَتَوْا رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَقَالُوا : يَا رَسُولَ اللهِ ، لَقَدْ كَذَبَ الْوَلِيدُ ، وَلَكِنْ كَانَتْ بَيْنَنَا وَبَيْنَهُ شَحْنَاءُ ، فَخَشِينَا أَنْ يُعَاقِبَنَا بِالَّذِي كَانَ بَيْنَنَا ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : لَيَنْتَهِيَنَّ بَنُو وَلِيعَةَ أَوْ لَأَبْعَثَنَّ إِلَيْهِمْ رَجُلًا عِنْدِي كَنَفْسِي يَقْتُلُ مُقَاتِلَتَهُمْ وَيَسْبِي ذَرَارِيَّهُمْ ، وَهُوَ هَذَا I " ، ثُمَّ ضَرَبَ بِيَدِهِ عَلَى كَتِفِ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ ، قَالَ : وَأَنْزَلَ اللهُ فِي الْوَلِيدِ : يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِنْ جَاءَكُمْ فَاسِقٌ ، الْآيَةَ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ الْأَعْمَشِ ، إِلَّا عَبْدُ اللهِ بْنُ عَبْدِ الْقُدُّوسِ .
ترجمہ

سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: رسول اللہ ﷺ نے سیدنا ولید بن عقبہ رضی اللہ عنہ کو بنو ولیعہ کی طرف بھیجا، زمانۂ جاہلیت میں ان کے درمیان عداوت چلی آ رہی تھی۔ جب وہ بنو ولیعہ کے پاس پہنچے تو وہ لوگ ان کے استقبال کو نکلے تاکہ دیکھیں ان کے دل میں کیا ہے۔ ولید رضی اللہ عنہ ان لوگوں سے خوف زدہ ہو گئے اور رسول اللہ ﷺ کے پاس لوٹ آئے اور عرض کیا: ”بنو ولیعہ نے مجھے قتل کرنے کا ارادہ کیا اور مجھے صدقہ دینے سے انکار کر دیا۔“ جب ولید رضی اللہ عنہ کی رسول اللہ ﷺ کے سامنے کہی ہوئی یہ بات بنو ولیعہ تک پہنچی تو وہ رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے اور عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! ولید نے جھوٹ کہا ہے، بات یہ ہے کہ ہمارے اور ان کے درمیان عداوت تھی، ہمیں اندیشہ ہوا کہ وہ اس پرانی عداوت کی وجہ سے ہمیں سزا دیں گے۔“ تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”بنو ولیعہ باز آ جائیں، ورنہ میں ان کی طرف ایک ایسے شخص کو بھیجوں گا جو میرے نزدیک میری جان کی طرح ہے، وہ ان کے جنگجوؤں کو قتل کرے گا اور ان کی اولاد کو قیدی بنا لے گا، اور وہ یہ ہے۔“ پھر آپ ﷺ نے اپنا ہاتھ سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کے کندھے پر مارا۔ راوی کہتے ہیں: اور اللہ تعالیٰ نے ولید رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ آیت نازل فرمائی: ﴿يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِنْ جَاءَكُمْ فَاسِقٌ﴾ الآیۃ۔
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو اعمش سے عبداللہ بن عبدالقدوس کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“

حوالہ حدیث المعجم الأوسط / باب العين / حدیث: 3797
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعيف لضعف عبد الله بن عبد القدوس التميمي
تخریج حدیث «قال الهيثمي: وفيه عبد الله بن عبد القدوس التميمي وقد ضعفه الجمهور ووثقه ابن حبان وبقية رجاله ثقات «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 7، ص 110»»