❮
❯
حدیث نمبر: 3796
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ سَعِيدٍ الرَّازِيُّ قَالَ : حَدَّثَنِي الْحَسَنُ بْنُ عَبْدِ الْوَاحِدِ الْخَزَّازُ قَالَ : نَا حَسَنُ بْنُ حُسَيْنٍ قَالَ : حَدَّثَنِي سَعَّادُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، عَنْ حَبِيبِ بْنِ أَبِي ثَابِتٍ ، عَنِ الْجَعْدِ ، مَوْلَى سُوَيْدِ بْنِ غَفَلَةَ ، عَنْ سُوَيْدِ بْنِ غَفَلَةَ ، قَالَ : لَقِينَا عَلِيًّا ، وَعَلَيْهِ ثَوْبَانِ فِي الشِّتَاءِ ، فَقُلْنَا لَهُ : لَا تَغْتَرَّ بِأَرْضِنَا هَذِهِ ، فَإِنَّ أَرْضَنَا هَذِهِ مُقَرَّةٌ لَيْسَتْ مِثْلَ أَرْضِكَ ، قَالَ : I " فَإِنِّي قَدْ كُنْتُ مَقْرُورًا ، فَلَمَّا بَعَثَنِي رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى خَيْبَرَ ، قُلْتُ : إِنِّي أَرْمَدُ ، فَتَفَلَ فِي عَيْنَيَّ ، فَمَا وَجَدْتُ بَرْدًا وَلَا حَرًّا بَعْدُ ، وَلَا رَمَدَتْ عَيْنَايَ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ حَبِيبِ بْنِ أَبِي ثَابِتٍ ، إِلَّا سَعَّادُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، تَفَرَّدَ بِهِ : حَسَنُ بْنُ حُسَيْنٍ .
وَقَدِ اخْتُلِفَ فِي اسْمِ سَعَّادِ بْنِ سُلَيْمَانَ ، فَبَعْضُهُمْ يَقُولُ : سَعَّادٌ ، وَبَعْضُهُمْ يَقُولُ : مَسْعُودٌ .
ترجمہ

سوید بن غفلہ رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں: ہم سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے ملے تو سردی کے موسم میں آپ رضی اللہ عنہ پر (صرف) دو کپڑے تھے۔ ہم نے عرض کیا: ”آپ ہماری اس سرزمین سے دھوکا نہ کھائیے، ہماری یہ سرزمین سخت ٹھنڈی ہے، آپ کی سرزمین کی طرح نہیں۔“ تو انہوں نے فرمایا: ”مجھے (پہلے) سردی بہت لگتی تھی، پھر جب رسول اللہ ﷺ نے مجھے خیبر کی طرف بھیجا تو میں نے عرض کیا: ”میری آنکھیں دکھتی ہیں۔“ چنانچہ آپ ﷺ نے میری آنکھوں میں لعابِ دہن لگا دیا، پھر اس کے بعد نہ مجھے کبھی سردی محسوس ہوئی نہ گرمی، اور نہ میری آنکھیں کبھی دکھیں۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو حبیب بن ابی ثابت سے سعاد بن سلیمان کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور اس میں حسن بن حسین منفرد ہیں۔“
نیز سعاد بن سلیمان کے نام میں اختلاف ہے، بعض ”سعاد“ کہتے ہیں اور بعض ”مسعود“۔

حوالہ حدیث المعجم الأوسط / باب العين / حدیث: 3796
درجۂ حدیث محدثین: إسناده حسن
تخریج حدیث «قال الهيثمي: إسناده حسن «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 9، ص 122»»
«أخرجه الضياء المقدسي فى «الأحاديث المختارة» برقم: 810، 811، وأحمد فى «مسنده» برقم: 589، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 185، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 593»