❮
❯
حدیث نمبر: 3798
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ سَعِيدٍ الرَّازِيُّ قَالَ : نَا عَلِيُّ بْنُ الْحُسَيْنِ الْخَوَّاصُ الْمَوْصِلِيُّ قَالَ : نَا عَنْبَسَةُ بْنُ أَبِي صَغِيرَةَ الْهَمْدَانِيُّ ، عَنْ سُفْيَانَ الثَّوْرِيِّ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنِ الرَّبِيعِ بْنِ خُثَيْمٍ ، عَنْ حُذَيْفَةَ بْنِ الْيَمَانِ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : كَأَنَّكُمْ بِرَاكِبٍ قَدْ أَتَاكُمْ فَنَزَلَ بِكُمْ ، فَيَقُولُ : الْأَرْضُ أَرْضُنَا ، وَالْمِصْرُ مِصْرُنَا ، وَإِنَّمَا أَنْتُمْ عَبِيدُنَا وَأُجَرَاؤُنَا ، فَحَالَ بَيْنَ الْأَرَامِلِ وَالْيَتَامَى ، وَمَا أَفَاءَ اللهُ عَلَى آبَائِهِمْ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ سُفْيَانَ الثَّوْرِيِّ ، إِلَّا عَنْبَسَةُ بْنُ أَبِي صَغِيرَةَ ، تَفَرَّدَ بِهِ : عَلِيُّ بْنُ الْحُسَيْنِ الْمَوْصِلِيُّ .
ترجمہ

سیدنا حذیفہ بن یمان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”گویا میں دیکھ رہا ہوں کہ ایک سوار تمہارے پاس آیا ہے اور تم پر مسلط ہو گیا ہے، وہ کہتا ہے: ”یہ زمین ہماری زمین ہے، یہ شہر ہمارا شہر ہے، اور تم تو ہمارے غلام اور مزدور ہو۔“ پھر وہ بیواؤں اور یتیموں کے درمیان اور اس مال کے درمیان جو اللہ تعالیٰ نے ان کے باپ دادا کو بطورِ فئے عطا فرمایا تھا، حائل ہو جاتا ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو سفیان ثوری سے عنبسہ بن ابی صغیرہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور اس میں علی بن حسین موصلی منفرد ہیں۔“

حوالہ حدیث المعجم الأوسط / باب العين / حدیث: 3798
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعيف لضعف عنبسة بن أبي صغيرة
تخریج حدیث «قال الهيثمي: وفيه عنبسة بن أبي صغيرة وهو ضعيف «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 5، ص 240»»
«أخرجه الحاكم فى «المستدرك» برقم: 8471»