المعجم الأوسط
باب العين— حرفِ عین سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ عَلِيٌّ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام علی ہے۔
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ سَعِيدِ بْنِ بَشِيرٍ الرَّازِيُّ قَالَ : نَا الْحَسَنُ بْنُ عَبْدِ الْوَاحِدِ الْخَزَّازُ الْكُوفِيُّ قَالَ : نَا حَسَنُ بْنُ حُسَيْنٍ الْأَنْصَارِيُّ قَالَ : نَا سَعَّادُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، عَنْ حَبِيبِ بْنِ أَبِي ثَابِتٍ ، عَنْ عَبْدَةَ بْنِ أَبِي لُبَابَةَ ، عَنْ زِرِّ بْنِ حُبَيْشٍ قَالَ : قُلْتُ لِأُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ : إِنَّ ابْنَ أُمِّ عَبْدٍ قَالَ : مَنْ قَامَ السَّنَةَ كُلَّهَا أَصَابَ لَيْلَةَ الْقَدْرِ ، فَقَالَ أُبَيٌّ : وَاللهِ إِنَّهَا لَفِي رَمَضَانَ ، وَإِنَّهَا لَيْلَةُ سَبْعٍ وَعِشْرِينَ ، أَخْبَرَنَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، وَآيَةُ ذَلِكَ أَنَّ الشَّمْسَ تَطْلُعُ لَيْسَ لَهَا شُعَاعٌ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ حَبِيبِ بْنِ أَبِي ثَابِتٍ ، إِلَّا سَعَّادُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، تَفَرَّدَ بِهِ : حَسَنُ بْنُ حُسَيْنٍ الْأَنْصَارِيُّ .
سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ زر بن حبیش رحمہ اللہ کہتے ہیں: میں نے ان سے عرض کیا: ”ابن ام عبد (سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ) کہتے ہیں کہ جو شخص پورا سال قیام کرے وہ لیلۃ القدر کو پا لے گا۔“ تو سیدنا ابی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”اللہ کی قسم! وہ رات یقیناً رمضان ہی میں ہے اور وہ ستائیسویں رات ہے۔ ہمیں رسول اللہ ﷺ نے یہی بتایا، اور اس کی نشانی یہ ہے کہ (اس رات کے بعد) سورج اس حال میں طلوع ہوتا ہے کہ اس کی کوئی شعاع نہیں ہوتی۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو حبیب بن ابی ثابت سے سعاد بن سلیمان کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور اس میں حسن بن حسین انصاری منفرد ہیں۔“