المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 379
وَبِإِسْنَادِهِ ، عَنْ أَيُّوبَ بْنِ مُوسَى ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ يَسَارٍ .
أَنَّ امْرَأَةً مِنْ خَثْعَمَ اسْتَفْتَتْ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي حَجَّةِ الْوَدَاعِ - وَالْفَضْلُ بْنُ الْعَبَّاسِ رَدِيفُ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَتْ : يَا رَسُولَ اللهِ : إِنَّ فَرِيضَةَ اللهِ فِي الْحَجِّ عَلَى عِبَادِهِ أَدْرَكَتْ أَبِي شَيْخًا كَبِيرًا ، لَا يَسْتَطِيعُ أَنْ يَسْتَوِيَ عَلَى الرَّاحِلَةِ ، فَهَلْ يُغْنِي عَنْهُ أَنْ أَحُجَّ عَنْهُ ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : I " نَعَمْ .
ترجمہ
سلیمان بن یسار رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ قبیلہ خثعم کی ایک خاتون نے حجۃ الوداع کے موقع پر رسول اللہ ﷺ سے مسئلہ دریافت کیا
اس وقت سیدنا فضل بن عباس رضی اللہ عنہما رسول اللہ ﷺ کے پیچھے سواری پر بیٹھے ہوئے تھے
اس خاتون نے عرض کی: ”اے اللہ کے رسول! اللہ عزوجل کا اپنے بندوں پر حج کا جو فریضہ ہے، وہ میرے والد کو اس حال میں پہنچا ہے کہ وہ انتہائی بوڑھے ہو چکے ہیں اور سواری پر جم کر بیٹھنے کی استطاعت نہیں رکھتے، تو کیا میری طرف سے ان کی جانب سے حج کرنا ان کے لیے کافی ہوگا؟“
تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”ہاں۔“