المعجم الأوسط
باب العين— حرفِ عین سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ عَلِيٌّ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام علی ہے۔
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ قَالَ : نَا مُعَلَّى بْنُ أَسَدٍ الْعَمِّيُّ قَالَ : نَا مُطِيعُ بْنُ مَيْمُونٍ قَالَ : حَدَّثَتْنَا صَفِيَّةُ بِنْتُ عِصْمَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، أَنَّ امْرَأَةً مَدَّتْ يَدَهَا إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَبَضَ يَدَهُ ، فَقَالَتْ : يَا رَسُولَ اللهِ ، مَدَدْتُ يَدِي إِلَيْكَ بِكِتَابٍ ، فَلَمْ تَأْخُذْهُ ؟ فَقَالَ : إِنِّي لَا أَدْرِي يَدُ امْرَأَةٍ أَمْ يَدُ رَجُلٍ ؟ I " قُلْتُ : بَلْ يَدُ امْرَأَةٍ قَالَ : I " لَوْ كُنْتِ امْرَأَةً لَغَيَّرْتِ أَظْفَارَكِ بِالْحِنَّاءِ .
لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ عَائِشَةَ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ ، تَفَرَّدَ بِهِ : مُطِيعُ بْنُ مَيْمُونٍ .
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ ایک عورت نے نبی کریم ﷺ کی طرف اپنا ہاتھ بڑھایا تو آپ ﷺ نے اپنا ہاتھ کھینچ لیا۔ اس نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! میں نے آپ کی طرف ایک خط (بیعت نامہ) کے ساتھ ہاتھ بڑھایا تھا، آپ نے اسے لیا کیوں نہیں؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”مجھے معلوم نہیں ہو سکا کہ یہ عورت کا ہاتھ ہے یا مرد کا؟“ اس نے عرض کیا: ”یہ تو عورت ہی کا ہاتھ ہے۔“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اگر تم عورت ہوتیں تو اپنے ناخنوں کو مہندی سے رنگ لیتیں۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے صرف اسی سند سے مروی ہے، اس میں مطیع بن میمون منفرد ہیں۔“