المعجم الأوسط
باب العين— حرفِ عین سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ عَلِيٌّ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام علی ہے۔
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ الْمُبَارَكِ الصَّنْعَانِيُّ قَالَ : نَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ أَبِي أُوَيْسٍ قَالَ : حَدَّثَنِي مُجَمِّعُ بْنُ يَعْقُوبَ الْأَنْصَارِيُّ ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ : سَمِعْتُ عَمِّي مُجَمِّعَ بْنَ جَارِيَةَ ، يَقُولُ : أَقْبَلْنَا مَعَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنَ الْحُدَيْبِيَةِ حَتَّى إِذَا بَلَغَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كُرَاعَ الْغَمِيمِ إِذَا النَّاسُ يَرْسُمُونَ نَحْوَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَقَالَ بَعْضُ النَّاسِ لِبَعْضٍ : مَا لِلنَّاسِ ؟ قَالُوا : أُوحِيَ إِلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَخَرَجْنَا حَتَّى وَجَدْنَا رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عِنْدَ كُرَاعِ الْغَمِيمِ وَاقِفًا ، فَلَمَّا اجْتَمَعَ النَّاسُ ، قَرَأَ عَلَيْهِمْ : إِنَّا فَتَحْنَا لَكَ فَتْحًا مُبِينًا فَقَالَ لَهُ بَعْضُ النَّاسِ : يَا رَسُولَ اللهِ ، أَفَتْحٌ هُوَ ؟ قَالَ : إِي وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ ، إِنَّهُ لَفَتْحٌ .
لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ مُجَمِّعِ بْنِ جَارِيَةَ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ ، تَفَرَّدَ بِهِ : مُجَمِّعُ بْنُ يَعْقُوبَ .
سیدنا مجمع بن جاریہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ”ہم رسول اللہ ﷺ کے ساتھ حدیبیہ سے واپس آ رہے تھے، یہاں تک کہ جب رسول اللہ ﷺ کراع الغمیم پر پہنچے تو کیا دیکھتے ہیں کہ لوگ رسول اللہ ﷺ کی طرف تیز تیز لپکے چلے جا رہے ہیں۔ لوگ ایک دوسرے سے پوچھنے لگے: ”لوگوں کو کیا ہوا ہے؟“ انہوں نے کہا: ”رسول اللہ ﷺ پر وحی نازل کی گئی ہے۔“ چنانچہ ہم بھی نکلے یہاں تک کہ ہم نے رسول اللہ ﷺ کو کراع الغمیم کے پاس کھڑے پایا۔ جب لوگ جمع ہو گئے تو آپ ﷺ نے ان کے سامنے یہ آیت پڑھی: ﴿إِنَّا فَتَحْنَا لَكَ فَتْحًا مُبِينًا﴾ تو کسی نے آپ ﷺ سے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! کیا یہ فتح ہے؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”ہاں، اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! یہ یقیناً فتح ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث سیدنا مجمع بن جاریہ رضی اللہ عنہ سے صرف اسی سند سے مروی ہے، اس میں مجمع بن یعقوب منفرد ہیں۔“