المعجم الأوسط
باب العين— حرفِ عین سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ عَلِيٌّ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام علی ہے۔
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ قَالَ : نَا سَعِيدُ بْنُ مَنْصُورٍ ، قَالَ : نَا مِسْكِينُ بْنُ مَيْمُونٍ ، مُؤَذِّنُ مَسْجِدِ الرَّمْلَةِ قَالَ : نَا عُرْوَةُ بْنُ رُوَيْمٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ قُرْطٍ : أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَيْلَةَ أُسْرِيَ بِهِ إِلَى الْمَسْجِدِ الْأَقْصَى ، فَلَمَّا رَجَعَ كَانَ بَيْنَ الْمَقَامِ وَزَمْزَمَ ، وَجِبْرِيلُ عَنْ يَمِينِهِ ، وَمِيكَائِيلُ عَنْ يَسَارِهِ ، فَطَارَا بِهِ حَتَّى بَلَغَ السَّمَاوَاتِ السَّبْعَ I " ، فَلَمَّا رَجَعَ قَالَ : سَمِعْتُ تَسْبِيحًا فِي السَّمَاوَاتِ الْعُلَى مَعَ تَسْبِيحٍ كَثِيرٍ ، سَبَّحَتِ السَّمَاوَاتُ الْعُلَى مِنْ ذِي الْمَهَابَةِ مُشْفِقَاتٍ لِذِي الْعُلُوِّ بِمَا عَلَا : سُبْحَانَ الْعَلِيِّ الْأَعْلَى ، سُبْحَانَهُ وَتَعَالَى .
لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ .
تَفَرَّدَ بِهِ : سَعِيدُ بْنُ مَنْصُورٍ .
سیدنا عبدالرحمن بن قرط رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ جس رات مسجد اقصیٰ کی سیر کرائے گئے، تو واپسی پر مقامِ ابراہیم اور زمزم کے درمیان تھے، جبکہ جبریل علیہ السلام آپ ﷺ کی دائیں جانب اور میکائیل علیہ السلام بائیں جانب تھے، پھر وہ دونوں آپ ﷺ کو لے کر اڑے یہاں تک کہ آپ ﷺ ساتوں آسمانوں تک پہنچ گئے۔ پھر جب آپ ﷺ واپس تشریف لائے تو فرمایا: ”میں نے بلند آسمانوں میں بہت سی تسبیحات کے ساتھ ایک تسبیح سنی: بلند آسمان صاحبِ ہیبت کی ہیبت سے ڈرتے ہوئے، اس ذاتِ بالا کے لیے جو اپنی بلندی کے سبب سب سے برتر ہے، تسبیح کر رہے تھے: «سُبْحَانَ الْعَلِيِّ الْأَعْلَى، سُبْحَانَهُ وَتَعَالَى» ”پاک ہے وہ جو نہایت بلند و برتر ہے، وہ پاک اور بلند و بالا ہے۔““
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث رسول اللہ ﷺ سے صرف اسی سند سے مروی ہے۔“
”اس میں سعید بن منصور منفرد ہیں۔“