❮
❯
حدیث نمبر: 3743
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ قَالَ : نَا إِسْحَاقُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْفَرْوِيُّ قَالَ : نَا مُحَمَّدُ بْنُ نَضْلَةَ بْنِ سَكَنٍ الْمَالِكِيُّ قَالَ : حَدَّثَنِي أَبِي ، عَنْ جَدِّهِ أَبِي أُمِّهِ ، نُقَادَةَ الْأَسَدِيِّ قَالَ : بَعَثَ مَعِي بِلَقُوحٍ إِلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَقَالَ لِي : احْلُبْهَا ، فَحَلَبْتُهَا ، فَقَالَ : I " يَا نُقَادَةُ ، دَعْ دَاعِيَ اللَّبَنِ I " فَتَرَكْتُ أَخْلَافَهَا قَائِمَةً ، لَمْ أَنْقُضِ اللَّبَنَ كُلَّهُ .
لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ نُقَادَةَ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ ، تَفَرَّدَ بِهِ : إِسْحَاقُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْفَرْوِيُّ .
ترجمہ

سیدنا نقادہ اسدی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ مجھے (میری قوم کے کسی شخص نے) ایک دودھ دینے والی اونٹنی کے ساتھ رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں بھیجا، تو آپ ﷺ نے مجھ سے فرمایا: ”اسے دوہو۔“ چنانچہ میں نے اسے دوہا تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”اے نقادہ! دودھ کے داعی کو چھوڑ دو۔“ (یعنی تھنوں میں کچھ دودھ باقی رہنے دو تاکہ وہ مزید دودھ کو کھینچ لائے) چنانچہ میں نے اس کے تھنوں کو بھرا ہوا چھوڑ دیا اور سارا دودھ نہیں نچوڑا۔
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث سیدنا نقادہ رضی اللہ عنہ سے صرف اسی سند سے مروی ہے، اس میں اسحاق بن محمد فروی منفرد ہیں۔“

حوالہ حدیث المعجم الأوسط / باب العين / حدیث: 3743
تخریج حدیث «أخرجه الطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 5701»