المعجم الأوسط
باب العين— حرفِ عین سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ عَلِيٌّ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام علی ہے۔
حدیث نمبر: 3741
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ قَالَ : نَا مُعَلَّى بْنُ أَسَدٍ الْعَمِّيُّ قَالَ : نَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ الْمُخْتَارِ ، عَنْ عَاصِمٍ الْأَحْوَلِ قَالَ : حَدَّثَنِي عَبْدُ اللهِ بْنُ سَرْجِسَ : I " أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَى أَنْ يَغْتَسِلَ الرَّجُلُ بِفَضْلِ الْمَرْأَةِ ، أَوِ الْمَرْأَةُ بِفَضْلِ الرَّجُلِ ، وَلَكِنْ يَشْرَعَانِ جَمِيعًا .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عَاصِمٍ الْأَحْوَلِ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ سَرْجِسَ ، إِلَّا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ الْمُخْتَارِ ، تَفَرَّدَ بِهِ : مُعَلَّى بْنُ أَسَدٍ .
وَرَوَاهُ غَيْرُهُ عَنْ عَاصِمٍ الْأَحْوَلِ ، عَنْ سَوَادَةَ بْنِ عَمْرٍو ، عَنِ الْحَكَمِ بْنِ عَمْرٍو الْغِفَارِيِّ .
ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن سرجس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے اس بات سے منع فرمایا کہ مرد عورت کے بچے ہوئے پانی سے غسل کرے یا عورت مرد کے بچے ہوئے پانی سے غسل کرے، بلکہ (حکم یہ ہے کہ) دونوں ایک ساتھ (برتن میں سے) پانی لیں۔
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو عاصم احول رحمہ اللہ سے، انہوں نے عبداللہ بن سرجس رضی اللہ عنہ سے، عبدالعزیز بن مختار کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اس میں معلی بن اسد منفرد ہیں۔“
”اور ان کے علاوہ دوسروں نے اسے عاصم احول رحمہ اللہ سے، انہوں نے سوادہ بن عمرو سے، انہوں نے سیدنا حکم بن عمرو غفاری رضی اللہ عنہ سے روایت کیا ہے۔“