المعجم الأوسط
باب العين— حرفِ عین سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ عُثْمَانُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام عثمان ہے۔
حدیث نمبر: 3717
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ خَالِدِ بْنِ عَمْرٍو السُّلَفِيُّ الْحِمْصِيُّ قَالَ : نَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْعَلَاءِ الْحِمْصِيُّ قَالَ : نَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ الْحَارِثِ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ ، عَنْ صَالِحِ بْنِ كَيْسَانَ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عُرْوَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ : أَرْسَلْنَ أَزْوَاجُ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عُثْمَانَ بْنَ عَفَّانَ إِلَى أَبِي بَكْرٍ يَسْأَلْنَهُ مِيرَاثَهُنَّ مِنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَتْ عَائِشَةُ : فَكُنْتُ أَنَا الَّتِي رَدَدْتُهُنَّ عَنْ ذَلِكَ ، أَرْسَلْتُ إِلَيْهِنَّ : لَا تَفْعَلْنَ ، أَمَا سَمِعْتُنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ : لَا نُورَثُ ، مَا تَرَكْنَا صَدَقَةٌ ، فَرَجَعْنَ .
ترجمہ
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ نبی کریم ﷺ کی ازواجِ مطہرات نے سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ کو سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے پاس بھیجا تاکہ وہ ان سے رسول اللہ ﷺ کی میراث میں سے ان کا حصہ طلب کریں۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: ”میں ہی تھی جس نے انہیں اس ارادے سے باز رکھا، میں نے ان کی طرف پیغام بھیجا کہ ایسا نہ کرو، کیا تم نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے نہیں سنا: ”ہماری وراثت نہیں چلتی، ہم جو کچھ چھوڑ جائیں وہ صدقہ ہے۔“ چنانچہ وہ لوٹ آئیں۔“