المعجم الأوسط
باب العين— حرفِ عین سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ عُثْمَانُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام عثمان ہے۔
حدیث نمبر: 3716
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ الْحَسَنِ الْحُنَيْنِيُّ الْقَاضِي قَالَ : نَا الْمُسَيِّبُ بْنُ وَاضِحٍ قَالَ : نَا حَجَّاجُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، عَنْ شُعْبَةَ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ زُرَارَةَ بْنِ أَوْفَى ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ : نَهَى النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ قَتْلِ الضِّفْدَعِ ، وَقَالَ : إِنَّ نَقِيقَهَا تَسْبِيحٌ .
لَمْ يَرْفَعْ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ شُعْبَةَ ، إِلَّا حَجَّاجٌ ، تَفَرَّدَ بِهِ : الْمُسَيِّبُ بْنُ وَاضِحٍ .
ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے مینڈک کو قتل کرنے سے منع فرمایا اور فرمایا: ”اس کی ٹر ٹر تسبیح ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو شعبہ سے مرفوع بیان کرنے والے صرف حجاج ہیں، اور ان سے روایت کرنے میں مسیب بن واضح منفرد ہیں۔“