المعجم الأوسط
باب العين— حرفِ عین سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ عُثْمَانُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام عثمان ہے۔
حدیث نمبر: 3718
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ خَالِدِ بْنِ عَمْرٍو السُّلَفِيُّ قَالَ : نَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْعَلَاءِ قَالَ : نَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ الْحَارِثِ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ ، عَنْ صَالِحِ بْنِ كَيْسَانَ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عُرْوَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ : كَلَّمَتْ فَاطِمَةُ أَبَا بَكْرٍ فِي مِيرَاثِهَا مِنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَتْ : أَتَرِثُكَ ابْنَتُكَ ، وَلَا أَرِثُ أَبِي ؟ فَقَالَ : بِأَبِي أَنْتِ وَبِأَبِي أَبُوكِ ، إِنَّهُ كَانَ يَقُولُ : لَا نُورَثُ ، مَا تَرَكْنَا صَدَقَةٌ .
لَمْ يَرْوِ هَذَيْنِ الْحَدِيثَيْنِ ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ الْحَارِثِ وَهُوَ أَبُو الْأَشْهَبِ النَّخَعِيُّ الْكُوفِيُّ إِلَّا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ .
ترجمہ
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا نے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ سے رسول اللہ ﷺ کی میراث کے بارے میں بات کی اور کہا: ”کیا آپ کی بیٹی آپ کی وارث بنے گی اور میں اپنے والد کی وارث نہ بنوں گی؟“ تو سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”میرے ماں باپ آپ پر قربان اور آپ کے والد پر بھی قربان! بلاشبہ آپ ﷺ فرمایا کرتے تھے: ”ہماری وراثت نہیں چلتی، ہم جو کچھ چھوڑ جائیں وہ صدقہ ہے۔““
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”ان دونوں احادیث کو جعفر بن حارث (یعنی ابو الاشہب نخعی کوفی) سے صرف اسماعیل بن عیاش نے روایت کیا ہے۔“