المعجم الأوسط
باب العين— حرفِ عین سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ عُثْمَانُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام عثمان ہے۔
حدیث نمبر: 3705
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ الضَّبِّيُّ قَالَ : نَا عَمْرُو بْنُ مَرْزُوقٍ قَالَ : نَا حَاجِبُ بْنُ عُمَرَ ، عَنِ الْحَكَمِ بْنِ الْأَعْرَجِ ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : يَدْخُلُ الْجَنَّةَ مِنْ أُمَّتِي سَبْعُونَ أَلْفًا بِغَيْرِ حِسَابٍ ، قِيلَ : يَا رَسُولَ اللهِ ، مَنْ هُمْ ؟ قَالَ : I " هُمُ الَّذِينَ لَا يَسْتَرْقُونَ ، وَلَا يَكْتَوُونَ وَلَا يَتَطَيَّرُونَ ، وَعَلَى رَبِّهِمْ يَتَوَكَّلُونَ I " ، قَالَ : I " فَمَا زَالَ بِنَا الْبَلَاءُ حَتَّى اكْتَوَيْنَا فَمَا أَفْلَحْنَا وَلَا أَنْجَحْنَا .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ الْحَكَمِ بْنِ الْأَعْرَجِ ، إِلَّا حَاجِبُ بْنُ عُمَرَ ، وَهُوَ أَبُو خُشَيْنَةَ .
ترجمہ
سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”میری امت میں سے ستر ہزار افراد بغیر حساب کے جنت میں داخل ہوں گے۔“ عرض کیا گیا: ”اے اللہ کے رسول! وہ کون لوگ ہیں؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”یہ وہ لوگ ہیں جو نہ دم کرواتے ہیں، نہ داغ لگواتے ہیں، نہ بدفالی لیتے ہیں اور اپنے رب ہی پر بھروسا رکھتے ہیں۔“ راوی کہتے ہیں: ”پھر ہم پر مسلسل آزمائش آتی رہی یہاں تک کہ ہم نے داغ لگوا لیا، تو نہ ہم کامیاب ہوئے اور نہ ہی مراد کو پہنچے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو حکم بن اعرج سے حاجب بن عمر کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور وہ ابو خشینہ ہیں۔“