المعجم الأوسط
باب العين— حرفِ عین سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ عُثْمَانُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام عثمان ہے۔
حدیث نمبر: 3704
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ الضَّبِّيُّ قَالَ : نَا سَعِيدُ بْنُ سُلَيْمَانَ النَّشِيطِيُّ قَالَ : نَا أَبَانُ بْنُ يَزِيدَ ، عَنْ عَاصِمٍ الْأَحْوَلِ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : كُلُّ صَلَاةٍ لَا يُقْرَأُ فِيهَا بِأُمِّ الْقُرْآنِ مُخْدَجَةٌ ، مُخْدَجَةٌ ، مُخْدَجَةٌ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عَاصِمٍ إِلَّا أَبَانُ ، تَفَرَّدَ بِهِ : سَعِيدُ بْنُ سُلَيْمَانَ .
ترجمہ
عمرو بن شعیب رحمہ اللہ اپنے والد سے اور وہ اپنے دادا (سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما) سے روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”ہر وہ نماز جس میں ام القرآن (سورۂ فاتحہ) نہ پڑھی جائے وہ ناقص ہے، ناقص ہے، ناقص ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو عاصم سے ابان کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اس میں سعید بن سلیمان منفرد ہیں۔“