المعجم الأوسط
باب العين— حرفِ عین سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ عُثْمَانُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام عثمان ہے۔
حدیث نمبر: 3706
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ الضَّبِّيُّ قَالَ : نَا عَمْرُو بْنُ مَرْزُوقٍ قَالَ : نَا عِمْرَانُ الْقَطَّانُ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْحَسَنِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : لَيْسَ شَيْءٌ أَكْرَمَ عَلَى اللهِ مِنَ الدُّعَاءِ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ قَتَادَةَ ، إِلَّا عِمْرَانُ الْقَطَّانُ .
كذا في طبعة دار الحرمين ، والصواب :( بن أبي الحسن) ، كما جاء عند الترمذي وابن ماجه.ترجمہ
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”اللہ کے نزدیک دعا سے بڑھ کر کوئی چیز عزت والی نہیں۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو قتادہ سے عمران قطان کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“
دار الحرمین کے نسخے میں اسی طرح ہے، جبکہ درست «(ابن ابی الحسن)» ہے، جیسا کہ ترمذی اور ابن ماجہ کے ہاں آیا ہے۔