المعجم الأوسط
باب العين— حرفِ عین سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ عُثْمَانُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام عثمان ہے۔
حدیث نمبر: 3703
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ الضَّبِّيُّ الْبَصْرِيُّ قَالَ : نَا عَبْدُ اللهِ بْنُ رَجَاءٍ الْغُدَانِيُّ قَالَ : أَنَا إِسْرَائِيلُ ، عَنْ شَبِيبِ بْنِ غَرْقَدَةَ ، عَنْ أَبِي مَيْثَاءَ الْمُسْتَظِلِّ بْنِ حَصِينٍ قَالَ : سَمِعْتُ جَرِيرَ بْنَ عَبْدِ اللهِ وَكَانَ أَمِيرًا عَلَيْنَا ، يَقُولُ : بَايَعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ثُمَّ إِنِّي رَجَعْتُ ، فَدَعَانِي ، فَقَالَ : لَا أَقْبَلُ مِنْكَ حَتَّى تُبَايِعَ ، وَالنُّصْحَ لِكُلِّ مُسْلِمٍ ، فَبَايَعْتُهُ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ شَبِيبِ بْنِ غَرْقَدَةَ ، إِلَّا إِسْرَائِيلُ ، تَفَرَّدَ بِهِ : عَبْدُ اللهِ بْنُ رَجَاءٍ .
ترجمہ
ابو میثاء مستظل بن حصین رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ میں نے سیدنا جریر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ کو، جو ہمارے امیر تھے، یہ فرماتے ہوئے سنا: ”میں نے رسول اللہ ﷺ سے بیعت کی، پھر میں لوٹ گیا تو آپ ﷺ نے مجھے بلایا اور فرمایا: ”میں تم سے (یہ بیعت) اس وقت تک قبول نہیں کروں گا جب تک تم (از سرِ نو) بیعت نہ کرو، اور (اس میں) ہر مسلمان کی خیر خواہی (شامل ہو)۔“ چنانچہ میں نے آپ ﷺ سے بیعت کر لی۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو شبیب بن غرقدہ سے اسرائیل کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اس میں عبداللہ بن رجاء منفرد ہیں۔“