❮
❯
حدیث نمبر: 3701
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ الضَّبِّيُّ ، قَالَ : نَا أَبُو عُمَرَ الضَّرِيرُ ، قَالَ : نَا عَدِيُّ بْنُ الْفَضْلِ ، عَنْ سَعِيدٍ الْجُرَيْرِيِّ ، عَنْ أَبِي نَضْرَةَ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : إِنَّ اللهَ خَلَقَ جَنَّةَ عَدْنٍ وَبَنَاهَا بِيَدِهِ ، لَبِنَةً مِنْ ذَهَبٍ ، وَلَبِنَةً مِنْ فِضَّةٍ ، وَجَعَلَ مِلَاطَهَا الْمِسْكَ ، وَتُرَابَهَا الزَّعْفَرَانَ ، وَحَصْبَاءَهَا اللُّؤْلُؤَ ، ثُمَّ قَالَ لَهَا : تَكَلَّمِي ، فَقَالَتْ : قَدْ أَفْلَحَ الْمُؤْمِنُونَ ، فَقَالَتِ الْمَلَائِكَةُ : طُوبَى لَكِ مَنْزِلَ الْمُلُوكِ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ الْجُرَيْرِيِّ إِلَّا عَدِيُّ بْنُ الْفَضْلِ .
ترجمہ

سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”بلاشبہ اللہ تعالیٰ نے جنت عدن کو پیدا فرمایا اور اسے اپنے دستِ قدرت سے تعمیر کیا؛ اس کی ایک اینٹ سونے کی اور ایک اینٹ چاندی کی ہے، اس کا گارا کستوری، اس کی مٹی زعفران اور اس کی کنکریاں موتی ہیں۔ پھر اللہ تعالیٰ نے اس سے فرمایا: ”بول!“ تو اس نے کہا: ﴿قَدْ أَفْلَحَ الْمُؤْمِنُونَ﴾ ”یقیناً مومن کامیاب ہو گئے۔“ اس پر فرشتوں نے کہا: ”تجھے مبارک ہو، تُو بادشاہوں کی منزل ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو جریری سے عدی بن فضل کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“

حوالہ حدیث المعجم الأوسط / باب العين / حدیث: 3701
درجۂ حدیث محدثین: موقوف، رجاله رجال الصحيح، وله حكم الرفع
تخریج حدیث «قال الهيثمي: رجال الموقوف رجال الصحيح وأبو سعيد لا يقول هذا إلا بتوقيف «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 10، ص 397»»