❮
❯
حدیث نمبر: 3700
حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ حَفْصٍ السَّدُوسِيُّ قَالَ : نَا أَبُو بِلَالٍ الْأَشْعَرِيُّ قَالَ : نَا يَحْيَى بْنُ الْعَلَاءِ الرَّازِيُّ ، عَنْ عَبْدِ الْأَعْلَى بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ أَبِي فَرْوَةَ ، عَنْ قَطَنِ بْنِ وَهْبٍ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ قَالَ : مَرَّ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى مُصْعَبِ بْنِ عُمَيْرٍ حِينَ رَجَعَ مِنْ أُحُدٍ ، فَوَقَفَ عَلَيْهِ وَعَلَى أَصْحَابِهِ فَقَالَ : أَشْهَدُ أَنَّكُمْ أَحْيَاءٌ عِنْدَ اللهِ ، فَزُورُوهُمْ ، وَسَلِّمُوا عَلَيْهِمْ ، فَوَالَّذِي نَفْسُ مُحَمَّدٍ بِيَدِهِ لَا يُسَلِّمُ عَلَيْهِمْ أَحَدٌ إِلَّا رَدُّوا إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ .
لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنِ ابْنِ عُمَرَ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ ، تَفَرَّدَ بِهِ أَبُو بِلَالٍ .....
ترجمہ

سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: رسول اللہ ﷺ غزوۂ احد سے واپسی پر سیدنا مصعب بن عمیر رضی اللہ عنہ کے پاس سے گزرے تو ان کے اور ان کے ساتھیوں کے پاس ٹھہر گئے اور فرمایا: ”میں گواہی دیتا ہوں کہ تم اللہ کے ہاں زندہ ہو، لہٰذا ان کی زیارت کیا کرو اور انہیں سلام کہا کرو، کیونکہ اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں محمد ﷺ کی جان ہے! قیامت تک جو بھی انہیں سلام کہے گا وہ اس کے سلام کا جواب دیں گے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے صرف اسی سند سے مروی ہے، اس میں ابو بلال منفرد ہیں .....“

حوالہ حدیث المعجم الأوسط / باب العين / حدیث: 3700
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعيف جدًّا، فيه عبد الأعلى بن عبد الله بن أبي فروة متروك
تخریج حدیث «قال الهيثمي: فيه عبد الأعلى بن عبد الله بن أبي فروة وهو متروك «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 6، ص 123»»
«قال الهيثمي: رواه الطبراني في الكبير وفيه أبو بلال الأشعري ضعفه الدارقطني «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 3، ص 60»»