المعجم الأوسط
باب العين— حرفِ عین سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ عُمَرُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام عمر ہے۔
حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ حَفْصٍ السَّدُوسِيُّ قَالَ : نَا أَبُو بِلَالٍ الْأَشْعَرِيُّ قَالَ : نَا شَبِيبُ بْنُ شَيْبَةَ التَّمِيمِيُّ الْبَصْرِيُّ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ أَبِي رَبَاحٍ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : مَا خَلَقَ اللهُ دَاءً إِلَّا وَقَدْ خَلَقَ لَهُ دَوَاءً ، عَرَفَهُ مَنْ عَرَفَهُ ، وَجَهِلَهُ مَنْ جَهِلَهُ ، إِلَّا السَّامَ . وَهُوَ الْمَوْتُ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ أَبِي رَبَاحٍ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ إِلَّا شَبِيبُ بْنُ شَيْبَةَ .
وَرَوَاهُ عُمَرُ بْنُ سَعِيدِ بْنِ أَبِي حُسَيْنٍ ، عَنْ عَطَاءٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ .
وَرَوَاهُ طَلْحَةُ بْنُ عَمْرٍو الْمَكِّيُّ ، عَنْ عَطَاءٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ .
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ نے کوئی بیماری ایسی پیدا نہیں فرمائی جس کی دوا بھی پیدا نہ فرمائی ہو؛ جس نے اسے پہچانا اس نے پہچان لیا اور جو اس سے ناواقف رہا وہ ناواقف ہی رہا، سوائے ’سام‘ کے، اور وہ موت ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو عطاء بن ابی رباح سے، انہوں نے سیدنا ابو سعید رضی اللہ عنہ سے صرف شبیب بن شیبہ نے روایت کیا ہے۔“
”اور اسے عمر بن سعید بن ابی حسین نے عطاء رحمہ اللہ سے، انہوں نے سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کیا ہے۔“
”اور طلحہ بن عمرو مکی نے عطاء رحمہ اللہ سے، انہوں نے سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے، انہوں نے نبی کریم ﷺ سے روایت کیا ہے۔“