المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 370
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ رِشْدِينَ قَالَ : نَا حَامِدُ بْنُ يَحْيَى قَالَ : نَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ أَبَانَ قَالَ : نَا سُفْيَانُ الثَّوْرِيُّ ، عَنْ فِرَاسٍ وَبَيَانٍ ، عَنِ الشَّعْبِيِّ عَنْ وَهْبِ بْنِ خَنْبَشٍ ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : عُمْرَةٌ فِي رَمَضَانَ تَعْدِلُ حَجَّةً .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ سُفْيَانَ ، عَنْ فِرَاسٍ إِلَّا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ أَبَانَ ، تَفَرَّدَ بِهِ : حَامِدُ بْنُ يَحْيَى .
ترجمہ
سیدنا وہب بن خنبش رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”رمضان میں عمرہ کرنا ایک حج کے برابر ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”سفیان رحمہ اللہ سے، انہوں نے فراس رحمہ اللہ سے یہ حدیث صرف عبد العزیز بن ابان رحمہ اللہ نے روایت کی ہے، اور ان سے اس کی روایت میں حامد بن یحییٰ رحمہ اللہ منفرد ہیں۔“