المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 369
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ رِشْدِينَ قَالَ : نَا يَحْيَى بْنُ بُكَيْرٍ قَالَ : حَدَّثَنِي ابْنُ لَهِيعَةَ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ دِينَارٍ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ .
عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ : خَيَّرَنَا رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَاخْتَرْنَاهُ فَلَمْ يُعَدَّ ذَلِكَ طَلَاقًا .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ إِلَّا عَطَاءُ بْنُ دِينَارٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ : ابْنُ لَهِيعَةَ .
ترجمہ
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”رسول اللہ ﷺ نے ہمیں (اپنے ساتھ رہنے یا علیحدگی کا) اختیار دیا تو ہم نے آپ ﷺ ہی کو منتخب کر لیا، چنانچہ اسے طلاق شمار نہیں کیا گیا۔“
اس حدیث کو سعید بن جبیر رحمہ اللہ سے صرف عطاء بن دینار رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے اور اس کی روایت میں ابن لہیعہ رحمہ اللہ منفرد ہیں۔