❮
❯
حدیث نمبر: 36
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ يَحْيَى قَالَ : حَدَّثَنِي أَبِي ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ : كَتَبَ إِلَيَّ الْمَهْدِيُّ بِعَهْدِي ، وَأَمَرَنِي أَنْ أَصْلُبَ فِي الْحُكْمِ ، وَقَالَ فِي كِتَابِهِ : حَدَّثَنِي أَبِي ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ .
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : I " قَالَ رَبُّكَ تَبَارَكَ وَتَعَالَى : وَعِزَّتِي وَجَلَالِي لَأَنْتَقِمَنَّ مِنَ الظَّالِمِ فِي عَاجِلِهِ وَآجِلِهِ ، وَلَأَنْتَقِمَنَّ مِمَّنْ رَأَى مَظْلُومًا فَقَدَرَ أَنْ يَنْصُرَهُ ، فَلَمْ يَفْعَلْ .
لَا يُرْوَى هَذَانِ الْحَدِيثَانِ عَنِ الْمَهْدِيِّ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ . تَفَرَّدَ بِهِمَا : يَحْيَى بْنُ حَمْزَةَ .
ترجمہ

یحییٰ بن حمزہ رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ (خلیفہ) مہدی نے میری تقرری کا عہد نامہ میری طرف لکھا اور مجھے حکم دیا کہ میں فیصلے میں سختی برتوں، اور انہوں نے اپنے خط میں (سلسلۂ سند ذکر کرتے ہوئے) لکھا: مجھ سے میرے والد نے، انہوں نے اپنے والد سے اور انہوں نے اپنے دادا سے روایت کی
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”تمہارے رب تبارک و تعالیٰ نے فرمایا ہے: «وَعِزَّتِي وَجَلَالِي لَأَنْتَقِمَنَّ مِنَ الظَّالِمِ فِي عَاجِلِهِ وَآجِلِهِ، وَلَأَنْتَقِمَنَّ مِمَّنْ رَأَى مَظْلُومًا فَقَدَرَ أَنْ يَنْصُرَهُ، فَلَمْ يَفْعَلْ» ”میری عزت اور میرے جلال کی قسم! میں ظالم سے اس کی زندگی میں بھی اور آخرت میں بھی ضرور انتقام لوں گا، اور میں اس شخص سے بھی ضرور انتقام لوں گا جس نے کسی مظلوم کو دیکھا اور وہ اس کی مدد کرنے کی قدرت رکھتا تھا، پھر بھی اس نے اس کی مدد نہ کی۔“ “
یہ دونوں حدیثیں مہدی سے صرف اسی سند کے ساتھ مروی ہیں اور ان کی روایت میں یحییٰ بن حمزہ رحمہ اللہ منفرد ہیں۔

حوالہ حدیث المعجم الأوسط / باب الألف / حدیث: 36
تخریج حدیث «أخرجه الطبراني فى «الكبير» برقم: 10652»