المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 368
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ رِشْدِينَ قَالَ : نَا زُهَيْرُ بْنُ عَبَّادٍ الرُّؤَاسِيُّ قَالَ : نَا أَبُو بَكْرٍ الدَّاهِرِيُّ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ حَبِيبِ بْنِ أَبِي ثَابِتٍ .
عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : الْمُؤْمِنُ الَّذِي يُخَالِطُ النَّاسَ ، فَيُؤْذُونَهُ ، فَيَصْبِرُ عَلَى أَذَاهُمْ أَفْضَلُ مِنَ الْمُؤْمِنِ الَّذِي لَا يُخَالِطُ النَّاسُ ، فَيُؤْذُونَهُ ، فَيَصْبِرُ عَلَى أَذَاهُمْ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ حَبِيبِ إِلَّا أَبُو بَكْرٍ الدَّاهِرِيُّ ، تَفَرَّدَ بِهِ : زُهَيْرُ بْنُ عَبَّادٍ .
ترجمہ
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”وہ مومن جو لوگوں کے ساتھ میل جول رکھتا ہے اور ان کی طرف سے پہنچنے والی اذیتوں پر صبر کرتا ہے، اس مومن سے افضل ہے جو نہ لوگوں سے میل جول رکھتا ہے اور نہ ان کی تکلیفوں پر صبر کرتا ہے۔“
اس حدیث کو اعمش رحمہ اللہ سے، انہوں نے حبیب رحمہ اللہ سے، صرف ابوبکر داہری رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، اور اسے بیان کرنے میں زہیر بن عباد رحمہ اللہ منفرد ہیں۔