❮
❯
حدیث نمبر: 3688
حَدَّثَنَا طَاهِرُ بْنُ عِيسَى بْنِ قَيْرَسٍ الْمِصْرِيُّ قَالَ : نَا زُهَيْرُ بْنُ عَبَّادٍ الرُّؤَاسِيُّ قَالَ : حَدَّثَنِي جَدِّي أَحْمَدُ بْنُ أَبْيَضَ الْمَدِينِيُّ ، عَنِ الْأَوْزَاعِيِّ ، عَنْ عَطَاءٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : إِنَّ الْجَنَّةَ لَتُزَيَّنُ مِنَ السَّنَةِ إِلَى السَّنَةِ لِشَهْرِ رَمَضَانَ ، وَإِنَّ الْحُورَ الْعِينَ لَتَتَزَيَّنُ مِنَ السَّنَةِ إِلَى السَّنَةِ لِشَهْرِ رَمَضَانَ ، فَإِذَا دَخَلَ شَهْرُ رَمَضَانَ قَالَتِ الْجَنَّةُ : اللَّهُمَّ اجْعَلْ لَنَا فِي هَذَا الشَّهْرِ مِنْ عِبَادِكَ سُكَّانًا ، وَيَقُلْنَ الْحُورُ الْعِينُ : اللَّهُمَّ اجْعَلْ لَنَا فِي هَذَا الشَّهْرِ مِنْ عِبَادِكَ أَزْوَاجًا I " .
قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : I " فَمَنْ صَانَ نَفْسَهُ فِي شَهْرِ رَمَضَانَ ، فَلَمْ يَشْرَبْ فِيهِ مُسْكِرًا ، وَلَمْ يَرْمِ فِيهِ مُؤْمِنًا بِالْبُهْتَانِ ، وَلَمْ يَعْمَلْ فِيهِ خَطِيئَةً ، زَوَّجَهُ اللهُ كُلَّ لَيْلَةٍ مِائَةَ حَوْرَاءَ ، وَبَنَى لَهُ قَصْرًا فِي الْجَنَّةِ مِنْ ذَهَبٍ وَفِضَّةٍ وَيَاقُوتٍ وَزَبَرْجَدٍ ، لَوْ أَنَّ الدُّنْيَا جُمِعَتْ فَجُعِلَتْ فِي ذَلِكَ الْقَصْرِ لَمْ يَكُنْ فِيهِ إِلَّا كَمَرْبَطِ عَنْزٍ فِي الدُّنْيَا ، وَمَنْ شَرِبَ فِيهِ مُسْكِرًا وَرَمَى فِيهِ مُؤْمِنًا بِبُهْتَانٍ ، وَعَمِلَ فِيهِ خَطِيئَةً أَحْبَطَ اللهُ عَمَلَهُ سَنَةً ، فَاتَّقُوا شَهْرَ رَمَضَانَ ، فَإِنَّهُ شَهْرُ اللهِ ، إِنْ تُفَرِّطُوا فِيهِ فَقَدْ جَعَلَ لَكُمْ أَحَدَ عَشَرَ شَهْرًا تَنْعَمُونَ فِيهَا وَتَتَلَذَّذُونَ ، وَجَعَلَ لِنَفْسِهِ شَهْرَ رَمَضَانَ فَاحْذَرُوا شَهْرَ رَمَضَانَ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ الْأَوْزَاعِيِّ ، إِلَّا أَحْمَدُ بْنُ أَبْيَضَ الْمَدِينِيُّ ، تَفَرَّدَ بِهِ : زُهَيْرُ بْنُ عَبَّادٍ .
ترجمہ

سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا: ”جنت کو ایک سال سے دوسرے سال تک ماہِ رمضان کے لیے آراستہ کیا جاتا ہے، اور حورینِ عین بھی ایک سال سے دوسرے سال تک ماہِ رمضان کے لیے بنتی سنورتی ہیں۔ پھر جب رمضان کا مہینہ شروع ہوتا ہے تو جنت کہتی ہے:“ «اللَّهُمَّ اجْعَلْ لَنَا فِي هَذَا الشَّهْرِ مِنْ عِبَادِكَ سُكَّانًا» ”اے اللہ! اس مہینے میں اپنے بندوں میں سے ہمارے لیے کچھ مکین مقرر فرما دے“، ”اور حورینِ عین کہتی ہیں:“ «اللَّهُمَّ اجْعَلْ لَنَا فِي هَذَا الشَّهْرِ مِنْ عِبَادِكَ أَزْوَاجًا» ”اے اللہ! اس مہینے میں اپنے بندوں میں سے ہمارے لیے کچھ شوہر مقرر فرما دے۔“
نبی ﷺ نے فرمایا: ”پس جو شخص رمضان کے مہینے میں اپنے آپ کو بچائے رکھے، اس میں کوئی نشہ آور چیز نہ پیے، کسی مومن پر بہتان نہ لگائے اور کوئی گناہ نہ کرے، تو اللہ تعالیٰ ہر رات اس کا نکاح سو حوروں سے کرائے گا، اور اس کے لیے جنت میں سونے، چاندی، یاقوت اور زبرجد کا ایک محل بنائے گا۔ اگر ساری دنیا کو جمع کر کے اس محل میں رکھ دیا جائے تو وہ اس میں یوں ہو گی جیسے دنیا میں بکری کے باندھنے کی جگہ۔ اور جو شخص اس مہینے میں کوئی نشہ آور چیز پیے، کسی مومن پر بہتان لگائے اور کوئی گناہ کرے، تو اللہ تعالیٰ ایک سال تک اس کے عمل ضائع کر دے گا۔ پس رمضان کے مہینے (کی حرمت پامال کرنے) سے ڈرو، کیونکہ یہ اللہ کا مہینہ ہے۔ اگر تم نے اس میں کوتاہی کی تو (یاد رکھو کہ) اس نے تمہارے لیے گیارہ مہینے رکھے ہیں جن میں تم عیش و آرام اور لطف اندوزی کرتے ہو، اور اپنے لیے رمضان کا مہینہ رکھا ہے، پس رمضان سے خبردار رہو۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو اوزاعی سے احمد بن ابیض مدینی کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اس میں زہیر بن عباد منفرد ہیں۔“

حوالہ حدیث المعجم الأوسط / باب الطاء / حدیث: 3688
درجۂ حدیث محدثین: فيه أحمد بن أبيض لم يُترجم، وبقية رجاله موثقون
تخریج حدیث «قال الهيثمي: أحمد بن أبيض ولم أجد من ترجمه وبقية رجاله موثقون «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 3، ص 143»»