المعجم الأوسط
باب الطاء— حرفِ طاء سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ طَاهِرٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام طاہر ہے۔
حَدَّثَنَا طَاهِرُ بْنُ عِيسَى بْنِ قَيْرَسٍ الْمِصْرِيُّ قَالَ : نَا يَحْيَى بْنُ سُلَيْمَانَ الْجُعْفِيُّ قَالَ : نَا عَبْدُ اللهِ بْنُ وَهْبٍ قَالَ : أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ ، عَنْ أَبِيهِ ، وَعَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ صَالِحٍ ، عَنْ يَزِيدَ مَوْلَى سَلَمَةَ ، أَنَّ أُمَّ سُلَيْمَانَ امْرَأَتَهُ سَأَلَتْ عَائِشَةَ زَوْجَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، عَنْ لَحْمِ الْأَضْحَى ؟ فَقَالَتْ : قَدِمَ عَلِيُّ بْنُ أَبِي طَالِبٍ مِنْ غَزْوَةٍ ، فَدَخَلَ عَلَى فَاطِمَةَ بِنْتِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقُرِّبَ لَهُ مِنْ لَحْمِ الْأَضْحَى ، فَأَبَى أَنْ يَأْكُلَهُ حَتَّى سَأَلَ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : كُلْهُ مِنْ ذِي الْحِجَّةِ إِلَى ذِي الْحِجَّةِ .
لَمْ تَرْوِ أُمُّ سُلَيْمَانَ امْرَأَةُ يَزِيدَ بْنِ أَبِي عُبَيْدٍ مَوْلَى سَلَمَةَ بْنِ الْأَكْوَعِ ، عَنْ عَائِشَةَ حَدِيثًا غَيْرَ هَذَا ، تَفَرَّدَ بِهِ : عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ .
كذا في طبعة دار الحرمين ، ولعل الصواب: (أم سليم) .ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ یزید مولیٰ سلمہ کی اہلیہ ام سلیمان نے ان سے قربانی کے گوشت کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے فرمایا: ”سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ ایک غزوے سے واپس آئے اور رسول اللہ ﷺ کی صاحبزادی سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کے ہاں گئے، تو ان کے سامنے قربانی کا گوشت پیش کیا گیا۔ انہوں نے اسے کھانے سے انکار کر دیا یہاں تک کہ رسول اللہ ﷺ سے دریافت کر لیں۔ چنانچہ انہوں نے رسول اللہ ﷺ سے پوچھا تو رسول اللہ ﷺ نے ان سے فرمایا: ”اسے ایک ذوالحجہ سے دوسرے ذوالحجہ تک کھاؤ۔““
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یزید مولیٰ سلمہ بن اکوع کی اہلیہ ام سلیمان نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے اس حدیث کے سوا کوئی اور حدیث روایت نہیں کی، اس میں عمرو بن حارث منفرد ہیں۔“
دار الحرمین کے مطبوعہ نسخے میں اسی طرح ہے، اور غالباً درست ”ام سلیم“ ہے۔