المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 367
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ رِشْدِينَ قَالَ : نَا يَحْيَى بْنُ سُلَيْمَانَ الْجُعْفِيُّ قَالَ : نَا حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ قَالَ : نَا الْأَعْمَشُ ، وَمِسْعَرُ بْنُ كِدَامٍ ، وَأَشْعَثُ بْنُ سَوَّارٍ ، عَنْ زِيَادِ بْنِ عِلَاقَةَ ، عَنْ أُسَامَةَ بْنِ شَرِيكٍ قَالَ : كَانَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي مَسْجِدِ مِنًى ، فَأَتَاهُ نَاسٌ مِنَ الْأَعْرَابِ ، فَقَالُوا : يَا رَسُولَ اللهِ ، مَا خَيْرُ مَا أُعْطِيَ الْإِنْسَانُ ؟ قَالَ : الْخُلُقُ الْحَسَنُ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ أَشْعَثَ بْنِ سَوَّارٍ إِلَّا حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ .
ترجمہ
سیدنا اسامہ بن شریک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ منیٰ کی مسجد میں تشریف فرما تھے کہ آپ ﷺ کے پاس کچھ دیہاتی حاضر ہوئے اور انہوں نے عرض کی: ”اے اللہ کے رسول! انسان کو عطا کی جانے والی چیزوں میں سب سے بہتر کیا ہے؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”حسنِ اخلاق۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو اشعث بن سوار رحمہ اللہ سے صرف حفص بن غیاث رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے۔“