المعجم الأوسط
باب السين— حرفِ سین سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ سَيْفٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام سیف ہے۔
حدیث نمبر: 3660
حَدَّثَنَا سَيْفُ بْنُ عَمْرٍو أَبُو التَّمَّامِ قَالَ : نَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي السَّرِيِّ الْعَسْقَلَانِيُّ قَالَ : نَا مُوسَى بْنُ طَارِقٍ أَبُو قُرَّةَ قَالَ : نَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ ، عَنْ أَبِي نُجَيْدٍ صَاحِبِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ : أُمَّتِي كَالْمَطَرِ لَا يُدْرَى أَوَّلُهُ خَيْرٌ أَمْ آخِرُهُ .
أَبُو نُجَيْدٍ : عِمْرَانُ بْنُ حُصَيْنٍ الْخُزَاعِيُّ ، وَلَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ ، تَفَرَّدَ بِهِ : ابْنُ أَبِي السَّرِيِّ .
ترجمہ
سیدنا ابو نجید رضی اللہ عنہ، جو رسول اللہ ﷺ کے صحابی ہیں، بیان کرتے ہیں: ”میں نے نبی کریم ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا: ”میری امت بارش کی مانند ہے، نہیں معلوم کہ اس کا اول بہتر ہے یا آخر۔““
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”ابو نجید سے مراد سیدنا عمران بن حصین خزاعی رضی اللہ عنہ ہیں، اور یہ حدیث عمران بن حصین رضی اللہ عنہ سے صرف اسی سند سے مروی ہے، اس میں ابن ابی السری منفرد ہیں۔“