المعجم الأوسط
باب السين— حرفِ سین سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ سَيْفٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام سیف ہے۔
حدیث نمبر: 3661
حَدَّثَنَا سَيْفُ بْنُ عَمْرٍو الْغَزِّيُّ قَالَ : نَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي السَّرِيِّ الْعَسْقَلَانِيُّ قَالَ : نَا أَبُو هُنَيْدَةَ قَالَ : نَا ابْنُ لَهِيعَةَ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ هُبَيْرَةَ ، عَنِ ابْنِ بُرَيْدَةَ ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ : دَعَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِوَضُوءٍ فَتَوَضَّأَ وَاحِدَةً وَاحِدَةً ، فَقَالَ : هَذَا الْوُضُوءُ الَّذِي لَا يَقْبَلُ اللهُ الصَّلَاةَ إِلَّا بِهِ ثُمَّ تَوَضَّأَ ثِنْتَيْنِ ثِنْتَيْنِ ، فَقَالَ : I " هَذَا وُضُوءُ الْأُمَمِ قَبْلَكُمْ I " ثُمَّ تَوَضَّأَ ثَلَاثًا ثَلَاثًا ، فَقَالَ : I " هَذَا وُضُوئِي وَوُضُوءُ الْأَنْبِيَاءِ مِنْ قَبْلِي .
لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنِ ابْنِ بُرَيْدَةَ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ ، تَفَرَّدَ بِهِ : مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي السَّرِيِّ .
ترجمہ
سیدنا بریدہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے وضو کا پانی منگوایا اور اعضاء کو ایک ایک بار دھو کر وضو کیا، پھر فرمایا: ”یہ وہ وضو ہے جس کے بغیر اللہ تعالیٰ نماز قبول نہیں فرماتا۔“ پھر آپ ﷺ نے اعضاء کو دو دو بار دھو کر وضو کیا اور فرمایا: ”یہ تم سے پہلی امتوں کا وضو ہے۔“ پھر آپ ﷺ نے تین تین بار دھو کر وضو کیا اور فرمایا: ”یہ میرا اور مجھ سے پہلے انبیاء کا وضو ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث ابن بریدہ سے صرف اسی سند کے ساتھ روایت کی جاتی ہے، اس میں محمد بن ابی السری منفرد ہیں۔“