المعجم الأوسط
باب السين— حرفِ سین سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ سُلَيْمَانُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام سلیمان ہے۔
حدیث نمبر: 3653
حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ الْحَسَنِ الْعَطَّارُ قَالَ : نَا هُدْبَةُ بْنُ خَالِدٍ قَالَ : نَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ عُمَيْرٍ ، عَنْ أَبِي الْأَحْوَصِ ، عَنْ أَبِيهِ ، أَنَّهُ أَتَى رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَرَآهُ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَشْعَثَ أَغْبَرَ فِي هَيْئَةِ أَعْرَابِيٍّ ، فَقَالَ لَهُ : مَا لَكَ مِنَ الْمَالِ ؟ قَالَ : مِنْ كُلِّ الْمَالِ قَدْ آتَانِي اللهُ . قَالَ : I " فَإِنَّ اللهَ إِذَا أَنْعَمَ عَلَى الْعَبْدِ نِعْمَةً أَحَبَّ أَنْ يُرَى عَلَيْهِ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ عُمَيْرٍ ، إِلَّا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ .
ترجمہ
ابو الاحوص رحمہ اللہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ وہ رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے تو رسول اللہ ﷺ نے انہیں پراگندہ بال اور غبار آلود، دیہاتیوں کی سی حالت میں دیکھا، چنانچہ آپ ﷺ نے ان سے پوچھا: ”تمہارے پاس کس قدر مال ہے؟“ انہوں نے عرض کیا: ”اللہ نے مجھے ہر قسم کا مال عطا فرما رکھا ہے۔“ تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”جب اللہ تعالیٰ کسی بندے پر نعمت فرماتا ہے تو اسے پسند ہوتا ہے کہ اس نعمت کا اثر اس بندے پر دکھائی دے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو عبد الملک بن عمیر رحمہ اللہ سے حماد بن سلمہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“