المعجم الأوسط
باب السين— حرفِ سین سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ سُلَيْمَانُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام سلیمان ہے۔
حدیث نمبر: 3654
حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ دَاوُدَ بْنِ يَحْيَى الطَّبِيبُ الْبَصْرِيُّ قَالَ : نَا شَيْبَانُ بْنُ فَرُّوخَ قَالَ : نَا سَلَّامُ بْنُ مِسْكِينٍ ، عَنْ ثَابِتٍ الْبُنَانِيِّ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : سُورَةٌ مِنَ الْقُرْآنِ مَا هِيَ إِلَّا ثَلَاثُونَ آيَةً ، خَاصَمَتْ عَنْ صَاحِبِهَا حَتَّى أَدْخَلَتْهُ الْجَنَّةَ ، وَهِيَ سُورَةُ تَبَارَكَ .
ترجمہ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”قرآن مجید کی ایک سورت ہے جو صرف تیس آیات پر مشتمل ہے، اس نے اپنے پڑھنے والے کی طرف سے (اللہ کے حضور) جھگڑا کیا، یہاں تک کہ اسے جنت میں داخل کروا دیا، اور وہ سورۃ تبارک ہے۔“