المعجم الأوسط
باب السين— حرفِ سین سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ سُلَيْمَانُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام سلیمان ہے۔
حدیث نمبر: 3652
حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ الْحَسَنِ الْعَطَّارُ قَالَ : نَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدَةَ الضَّبِّيُّ قَالَ : نَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ قَالَ : نَا عَامِرٌ الْأَحْوَلُ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ ، قَالَ : نَهَى رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يَجْلِسَ الرَّجُلُ بَيْنَ الرَّجُلَيْنِ إِلَّا بِإِذْنِهِمَا .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ حَمَّادِ بْنِ زَيْدٍ إِلَّا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدَةَ .
ترجمہ
عمرو بن شعیب رحمہ اللہ اپنے والد سے اور وہ اپنے دادا سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے اس بات سے منع فرمایا کہ کوئی آدمی دو آدمیوں کے درمیان ان کی اجازت کے بغیر بیٹھے۔
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو حماد بن زید رحمہ اللہ سے احمد بن عبدہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“