المعجم الأوسط
باب السين— حرفِ سین سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ سَهْلٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام سہل ہے۔
حدیث نمبر: 3633
حَدَّثَنَا سَهْلُ بْنُ مُوسَى شِيرَانُ الرَّامَهُرْمُزِيُّ ، قَالَ : نَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدَةَ الضَّبِّيُّ قَالَ : نَا زِيَادُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْبَكَّائِيُّ ، قَالَ : نَا الرُّحَيْلُ بْنُ مُعَاوِيَةَ أَخُو زُهَيْرٍ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنْ أَبِي الْأَحْوَصِ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : لَقَدْ هَمَمْتُ أَنْ آمُرَ رَجُلًا فَيُصَلِّي الْجُمُعَةَ بِالنَّاسِ ، ثُمَّ أُحَرِّقَ عَلَى قَوْمٍ يَتَخَلَّفُونَ عَنْهَا بُيُوتَهُمْ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ الرُّحَيْلِ بْنِ مُعَاوِيَةَ إِلَّا زِيَادٌ الْبَكَّائِيُّ ، تَفَرَّدَ بِهِ : أَحْمَدُ بْنُ عَبْدَةَ .
ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”میں نے ارادہ کیا کہ کسی آدمی کو حکم دوں کہ وہ لوگوں کو جمعہ پڑھائے، پھر میں ان لوگوں کے گھروں کو آگ لگا دوں جو جمعہ سے پیچھے رہ جاتے ہیں۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو رحیل بن معاویہ سے زیاد بکائی کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اس میں احمد بن عبدہ منفرد ہیں۔“