المعجم الأوسط
باب السين— حرفِ سین سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ سَهْلٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام سہل ہے۔
حدیث نمبر: 3632
حَدَّثَنَا سَهْلُ بْنُ أَبِي سَهْلٍ الْوَاسِطِيُّ ، قَالَ : نَا عِيسَى بْنُ شَاذَانَ ، قَالَ : نَا الصَّلْتُ بْنُ مُحَمَّدٍ أَبُو هَمَّامٍ الْخَارَكِيُّ ، قَالَ : نَا مَنْصُورُ بْنُ سَعْدٍ ، قَالَ : سَمِعْتُ حَمَّادًا يَقُولُ : أَخْبَرَنِي إِبْرَاهِيمُ ، أَنَّ الْأَسْوَدَ بْنَ يَزِيدَ حَدَّثَهُ ، أَنَّ عَائِشَةَ أَخْبَرَتْهُ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : إِنَّا كُنَّا نَهَيْنَاكُمْ عَنْ زِيَارَةِ الْقُبُورِ ، فَزُورُوهَا ، فَإِنَّهَا تُذَكِّرُ الْآخِرَةَ ، وَنَهَيْتُكُمْ عَنْ أَنْ تَنْتَبِذُوا فِي الدُّبَّاءِ وَالْحَنْتَمِ وَالْمُزَفَّتِ ، فَانْتَبِذُوا فِيمَا بَدَا لَكُمْ ، وَاجْتَنِبُوا كُلَّ مُسْكِرٍ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ حَمَّادِ بْنِ أَبِي سُلَيْمَانَ إِلَّا مَنْصُورُ بْنُ سَعْدٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ : أَبُو هَمَّامٍ الْخَارَكِيُّ .
ترجمہ
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”میں نے تمہیں قبروں کی زیارت سے منع کیا تھا، (اب) ان کی زیارت کیا کرو، کیونکہ وہ آخرت کی یاد دلاتی ہیں۔ اور میں نے تمہیں کدو کی تونبی، سبز مٹکے اور روغنی (تارکول لگے) برتن میں نبیذ بنانے سے منع کیا تھا، (اب) جس برتن میں چاہو نبیذ بناؤ، البتہ ہر نشہ آور چیز سے بچو۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو حماد بن ابی سلیمان سے منصور بن سعد کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور اس کو بیان کرنے میں ابو ہمام خارکی منفرد ہیں۔“