❮
❯
حدیث نمبر: 3634
حَدَّثَنَا سَهْلُ بْنُ مُوسَى ، قَالَ : نَا عِيسَى بْنُ شَاذَانَ ، قَالَ : نَا يَحْيَى بْنُ قَزَعَةَ - مِنْ أَهْلِ مَكَّةَ ، كُوفِيُّ الْأَصْلِ - قَالَ : نَا عُمَرُ بْنُ أَبِي عَائِشَةَ الْمَدَنِيُّ ، قَالَ : سَمِعْتُ ابْنَ مِسْمَارٍ - يَعْنِي : مُهَاجِرًا مَوْلَى آلِ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ يَذْكُرُ ، عَنْ عَامِرِ بْنِ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ ، أَنَّ عَمَّارَ بْنَ يَاسِرٍ قَالَ لِسَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ : مَا لَكَ لَا تَخْرُجُ مَعَ عَلِيٍّ ، أَمَا سَمِعْتَ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : يَخْرُجُ قَوْمٌ مِنْ أُمَّتِي يَمْرُقُونَ مِنَ الدِّينِ مُرُوقَ السَّهْمِ مِنَ الرَّمِيَّةِ ، يَقْتُلُهُمْ عَلِيُّ بْنُ أَبِي طَالِبٍ ، قَالَهَا ثَلَاثَ مِرَارٍ I " ، قَالَ : إِي وَاللهِ ، لَقَدْ سَمِعْتُهُ وَلَكِنِّي أَحْبَبْتُ الْعُزْلَةَ حَتَّى أَجِدَ سَيْفًا يَقْطَعُ الْكَافِرَ ، وَيَنْبُو عَنِ الْمُؤْمِنِ .
لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ عَمَّارِ بْنِ يَاسِرٍ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ ، تَفَرَّدَ بِهِ : عِيسَى بْنُ شَاذَانَ .
ترجمہ

عامر بن سعد بن ابی وقاص رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ سیدنا عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ نے سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ سے کہا: ”آپ کو کیا ہو گیا ہے کہ آپ سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے ساتھ نہیں نکلتے؟ کیا آپ نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے نہیں سنا: ”میری امت میں سے ایک گروہ نکلے گا جو دین سے اس طرح نکل جائے گا جیسے تیر شکار سے پار نکل جاتا ہے، انہیں علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ قتل کریں گے“؟ آپ ﷺ نے یہ بات تین مرتبہ فرمائی۔“ سیدنا سعد رضی اللہ عنہ نے کہا: ”ہاں، اللہ کی قسم! میں نے یہ ضرور سنا ہے، لیکن میں نے گوشہ نشینی کو پسند کیا ہے یہاں تک کہ مجھے ایسی تلوار مل جائے جو کافر کو کاٹ دے اور مومن سے کند ہو کر پلٹ آئے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث سیدنا عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ سے صرف اسی سند سے مروی ہے، اس میں عیسیٰ بن شاذان منفرد ہیں۔“

حوالہ حدیث المعجم الأوسط / باب السين / حدیث: 3634
درجۂ حدیث محدثین: منكر
تخریج حدیث «قال الذهبى: هذا حديث منكر «لسان الميزان، ج 6، ص 120»»
«قال الهيثمي: وفيه عمر بن أبي عائشة ذكره الذهبي في الميزان وذكر له هذا الحديث وقال هذا حديث منكر «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 6، ص 235»»