المعجم الأوسط
باب السين— حرفِ سین سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ سَهْلٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام سہل ہے۔
حدیث نمبر: 3631
حَدَّثَنَا سَهْلُ بْنُ أَبِي سَهْلٍ الْوَاسِطِيُّ ، قَالَ : نَا يَحْيَى بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ السَّكَنِ ، قَالَ : نَا حَبَّانُ بْنُ هِلَالٍ ، قَالَ : نَا يَزِيدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ التُّسْتَرِيُّ ، قَالَ : نَا الْحَسَنُ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، قَالَ : كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَخْطُبُ إِلَى جِذْعٍ ، فَلَمَّا اتَّخَذَ الْمِنْبَرَ حَنَّ الْجِذْعُ ، فَنَزَلَ إِلَيْهِ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَاحْتَضَنَهُ ، فَسَكَنَ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ يَزِيدَ بْنِ إِبْرَاهِيمَ إِلَّا حَبَّانُ بْنُ هِلَالٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ : يَحْيَى بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ السَّكَنِ .
ترجمہ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ (مسجد میں) کھجور کے ایک تنے سے ٹیک لگا کر خطبہ دیا کرتے تھے، پھر جب آپ ﷺ نے منبر بنوا لیا تو وہ تنا (جدائی کے غم میں) رونے لگا، چنانچہ نبی کریم ﷺ اس کے پاس اترے اور اسے سینے سے لگا لیا تو وہ پرسکون ہو گیا۔
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو یزید بن ابراہیم سے حبان بن ہلال کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور اس کو بیان کرنے میں یحییٰ بن محمد بن سکن منفرد ہیں۔“